ETV Bharat / state

Chillai Kalan Celebration شوپیان میں جشن چلہ کلاں کا اہتمام

ضلع شوپیان میں جشن چلہ کلاں کے نام سے ثقافتی پروگرام کا اہتمام کیا گیا جس میں فنکاروں نے اپنے ناظرین کو محظوظ کیا۔ Chillai Kalan Celebration in Shopian

Chillai Kalan Celebration
شوپیان میں جشن چلہ کلاں
author img

By

Published : Dec 11, 2022, 12:55 PM IST

Updated : Dec 11, 2022, 2:25 PM IST

شوپیان: جنوبی کشمیر کے ضلع شوپیان میں فوج کی جانب سے 'جشن چلہ کلان' کے عنوان سے تقریب کا اہتمام کیا گیا۔ اس تقریب میں فوج و پولیس افسران،ضلع انتظامہ کے افسران، مقامی افراد اور طلبہ سمیت بڑی تعداد میں لوگوں نے شرکت کی۔ اس دوران فوج کی جانب سے مدعو کیے گئے فنکاروں اور گلوکاروں نے اپنی فنی صلاحیتوں کا مظاہرہ کر کے حاضرین کو محظوظ کیا۔ Chillai Kalan in Kashmir

شوپیان میں جشن چلہ کلاں

چلہ کلاں فیسٹیول جسے 'فیسٹیول آف فیسٹیولز' بھی کہا جاتا ہے، جنوبی کشمیر کا 2 روزہ سالانہ ثقافتی میلہ ہے جو لوک رقص، روایتی موسیقی، مقامی کھانوں، دستکاری اور آرٹ ورکشاپس وغیرہ کے ذریعے بھرپور اور متنوع کشمیری ثقافت کی نمائش کرتا ہے۔ یہ فیسٹیول شوپیان میں سیاحت کی حوصلہ افزائی اور کشمیری ورثے کی انفرادیت کو برقرار رکھنے اور انہیں تحفظ فراہم کرنے کے لیے منایا جاتا ہے۔ اس کا اہتمام فوج نے سرکاری محکموں کے تعاون سے کیا ہے۔ اس دوران شوپیان کے ڈپٹی کمشنر سچن کمار نے بطور مہمان خصوصی تقریب میں شرکت کی۔

مقامی لوگوں نے اس شاندار تقریب کے انعقاد پر شہری انتظامیہ اور فوج کی اجتماعی کوششوں کو سراہتے ہوئے کہا کہ 'اس طرح کی تقریب ہر فرد کی ذہنی اور جسمانی طاقت کو بڑھاتی ہے اور تناؤ کا شکار لوگوں کو راحت فراہم کرتی ہے۔ واضح رہے کہ جشن چِلّہ کلاں ایک سالانہ تہوار ہے اور شوپیاں میں اس کی آمد پر جشن منایا جاتا ہے۔

Last Updated : Dec 11, 2022, 2:25 PM IST
ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.