ETV Bharat / state

سرگرم ملی ٹینٹوں کے خلاف آپریشنز میں تیزی لائی جائے، اے ڈی جی پی

میٹنگ کے دوران اے ڈی جی پی کو جنوبی کشمیر کی سیکورٹی صورتحال کے بارے میں جانکاری فراہم کی گئی۔ معلوم ہوا ہے کہ اے ڈی جی پی نے میٹنگ کے دوران افسران کو ہدایت دی کہ وہ خصوصی ٹیمیں تشکیل دے کر سرگرم ملی ٹینٹوں کے خلاف بڑے پیمانے پر آپریشنز شروع کریں۔

ADGP Kashmir visits Shopian and Pulwama Districts

author img

By

Published : Jul 5, 2023, 10:29 PM IST

سری نگر: ایڈیشنل ڈائریکٹر جنرل آف پولیس کشمیر رینج وجے کمار نے بدھ کے روز شوپیاں اور پلوامہ اضلاع کا دورہ کیا اور وہاں پرسیکورٹی منظر نامے کا جائزہ لیا۔ افسران کے ساتھ میٹنگ کے دوران اے ڈی جی پی نے جنوبی کشمیر میں سرگرم ملی ٹینٹوں کے خلاف آپریشنز میں تیزی لانے کے احکامات جاری کیے۔ پولیس کے ایک ترجمان نے بتایا کہ اے ڈی جی پی وجے کمار نے بدھ کے روز شوپیاں اور پلوامہ اضلاع کا دورہ کیا اور وہاں پر ڈی آئی جی، ایس ایس پی پیز اور دیگر سیکورٹی ایجنسیوں سے وابستہ آفیسران کے ساتھ میٹنگ کی۔

انہوں نے کہا کہ میٹنگ کے دوران اے ڈی جی پی کو جنوبی کشمیر کی سیکورٹی صورتحال کے بارے میں جانکاری فراہم کی گئی۔ معلوم ہوا ہے کہ اے ڈی جی پی نے میٹنگ کے دوران افسران کو ہدایت دی کہ وہ خصوصی ٹیمیں تشکیل دے کر سرگرم ملی ٹینٹوں کے خلاف بڑے پیمانے پر آپریشنز شروع کریں۔

مزید پڑھیں: Militant Associate Arrested بارہمولہ میں عسکریت پسندوں کا ایک معاون گرفتار

اس موقعے پر اے ڈی جی پی نے افسران کو ہدایت دی کہ جنوبی کشمیر میں جتنے بھی سرگرم ملی ٹینٹ ہیں انہیں کیفر کردار تک پہنچانے کی خاطر ملی ٹینٹ مخالف آپریشنز کو مزید وسیع کریں تاکہ ملک دشمن عناصر کے منصوبوں کو پوری طرح سے ناکام بنایا جاسکے۔

یو این آئی

For All Latest Updates

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.