ETV Bharat / state

Earthquake In Katra جموں و کشمیر کے کٹرہ میں زلزلے کے جھٹکے - کٹرہ میں زلزلے کے جھٹکے

نیشنل سینٹر فار سیسمولوجی کے مطابق ضلع ریاسی کے کٹرہ علاقہ میں زلزلے کے جھٹکے محسوس کئے گئے ہیں۔ ریٹر اسکیل پر زلزلے کی شدت 4.1 درج کی گئی ہے۔ Earthquake in jammu and kashmir

جموں و کشمیر کے کٹرہ میں زلزلے کے جھٹکے
جموں و کشمیر کے کٹرہ میں زلزلے کے جھٹکے
author img

By

Published : Jun 18, 2023, 6:47 AM IST

کٹرہ: جموں و کشمیر کے ضلع ریاسی کے کٹرہ علاقہ میں اتوار کو علی الصبح زلزلے کے جھٹکے محسوس کئے گئے ہیں۔ ریختر پیمانے پر زلزلے کی شدت 4.1 درج کی گئی ہے، نیشنل سینٹر فار سیسمولوجی (این سی ایس) نے اسکی اطلاع دی ہے۔تاہم کسی جانی و مالی نقصان ک کوئی اطلاع نہیں ہے۔ بتایا جاتا ہے کہ زلزلہ آج صبح تقریباً 3:50 بجے آیا۔ یہ زلزلہ ایسے وقت آیا جب لوگ نیند کے آغوش میں تھے تاہم زلزلہ کی شدت محسوس کرکے لوگ فورا نیند سے بیدار ہوئے اور اپنے اپنے گھروں سے باہر آگئے، اس دوران لوگوں میں خوف و ہراس کا ماحول پیدا ہوگیا۔

زلزلہ کی شدت 4.1 ریکارڈ کی گئی ہے جس کی گہرائی زمین سے 11 کلومیٹر تھی اور یہ جموں و کشمیر کے کٹرہ علاقے میں محسوس کیا گیا۔ بتادیں کہ نیشنل سینٹر فار سیسمولوجی (این سی ایس) ملک میں زلزلے کی سرگرمیوں کی نگرانی کے لیے حکومت ہند کی نوڈل ایجنسی ہے۔ واضح رہے کہ اس سے قبل جموں و کشمیر کے ضلع ڈوڈہ میں بھی زلزلے کے جھٹکے محسوس کئے گئے تھے جہاں زلزلے کے یک بعد دیگرے زلزلے کے تین جھٹکے محسوس کئے گئے تھے۔ ریختر پیمانے پر زلزلے کی شدت 4.3 درج کی گئی تھی۔ تاہم کسی جانی و مالی نقصان کی کوئی اطلاع موصول نہیں ہوئی تھی۔ زیر زمین اس کی گہرائی 10 کلو میٹر تھی۔ دوڈہ میں اسی دوران زلزلے کے مزید دو جھٹکے محسوس کئے گئے تھے،جن کی شدت ریختر پیمانے پر 2.8 اور 3.5 درج کی گئی تھی۔ اس تسلسل کے زلزلے کے جھٹکوں سے عوام میں خوف و ہراس کا ماحول پیدا ہوگیا تھا۔

مزید پڑھیں:۔ Doda Earthquake جموں و کشمیر کے ڈوڈہ اور کشتواڑ اضلاع میں زلزلے کے جھٹکے

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.