رامبن: جموں و کشمیر کے ضلع رام بن کے اوکھرال رامسو علاقے میں ایک گاڑی (ڈمپر) کو پیش آنے والے حادثے میں دو افراد جان بحق ہوگئے۔ سرکاری ذرائع نے بتایا کہ رام بن کے اوکھرال رامسو علاقے میں ایک گاڑی حادثے کا شکار ہوگئی جس کے نتیجے میں اس کے ڈرائیور اور دوسرے ساتھی کی موقع پر ہی موت واقع ہوگئی۔ two killed in Ramban Accident
متوفین کی شناخت ڈرائیور طارق حسین ساکن گگوال رامبن اور سنیت سنگھ ساکن اوکھرال کے طور ہوئی ہے۔ دریں اثنا اسی ضلع کے بانہال علاقے میں ہفتے کی صبح ایک تیل ٹینکر ایک رہائشی مکان سے ٹکرا گیا۔ تاہم اس واقعے میں کسی جانی نقصان کی کوئی اطلاع نہیں ہے۔
ذرائع نے بتایا کہ بٹھنڈی کی طرف جار ہا ایک تیل ٹینکر ہفتے کی صبح گنڈ ٹیتھر بانہال میں مشتاق احمد بٹ ولد عبدالحمید بٹ نام کے شہری کے مکان سے ٹکرا گیا۔ انہوں نے کہا کہ یہ واقعہ پیش آتے ہی ڈرائیور جائے وقوع سے فرار ہوگیا جب کہ کنڈکر کو پولیس نے اپنی تحویل میں لے لیا۔ تاہم اس واقعے میں کسی جانی نقصان کی کوئی اطلاع نہیں ہے۔
یہ بھی پڑھیں:
Accident in Jammu: جموں سڑک حادثہ میں ایک شخص ہلاک، تین دیگر زخمی