ETV Bharat / state

House Gutted in Ramban: گول، رام بن میں آتشزدگی، رہائشی مکان خاکستر - گول رام بن آتشزدگی رہائشی مکان خاکستر

ضلع رام بن کے گول علاقے میں بدھ کی صبح آتشزدگی کے ایک ہولناک واقعے میں رہائشی مکان اور ان میں موجود املاک راکھ کے ڈھیر میں تبدیل ہو گئے۔

گول، رام بن میں آتشزدگی، رہائشی مکان خاکستر

author img

By

Published : Nov 16, 2022, 1:37 PM IST

رام بن: پہاڑی ضلع رام بن کے سب ڈویژن گول کے جمن علاقے میں بدھ کی صبح آگ کی ایک ہولناک واردات میں رہائشی مکان خاکستر ہو گیا۔ آتشزدگی میں گرچہ کوئی جانی نقصان نہیں ہوا تاہم آگ کے سبب رہائشی مکانات کو شدید نقصان پہنچا۔ وہیں اس میں موجود لاکھوں روپے کی مالیت کا سامان راکھ کے ڈھیر میں تبدیل ہو گیا۔ Residential House Gutted in Ramban

گول، رام بن میں آتشزدگی، رہائشی مکان خاکستر

مقامی باشندوں کے مطابق جمن، گول علاقے کے رہائشی عبد الرحیم شان نامی ایک شخص کے رہائشی مکان کی اوپری منزل سے اچانک آگ کے شعلے بلند ہوئے جس کے بعد لوگوں نے فوری طور پولیس اور فائر اینڈ ایمرجنسی عملہ کو مطلع کیا۔ رضاکاروں اور فائر ٹینڈرز کی فوری کارروائی کے سبب آگ کو مزید پھیلنے سے روک دیا گیا تاہم آگ کے سبب رہائشی مکان کی اوپری منزل اور چھت کو شدید نقصان پہنچا ہے۔ آگ کے سبب کوئی جانی نقصان نہیں ہوا۔ Gool Ramban House Guttted

ادھر، پولیس نے معاملہ کی نسبت کیس درج کرکے مزید کارروائی شروع کر دی ہے۔

مزید پڑھیں: Houses Gutted in Ramban: رام بن میں آتشزدگی، تین رہائشی مکان خاکستر

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.