رامبن: اسٹیٹ انوسٹی گیشن یونٹ (ایس آئی یو ) نے گول اندھ دھماکے میں ملوث افراد کے دو مکان اور دکان کو ضبط کیا۔پولیس ذرائع کے مطابق سیل کیے گئے مکانات کو عسکریت پسند سرگرمیوں کے لئے استعمال میں لایا گیا تھا۔
اطلاعات کے مطابق اسٹیٹ انوسٹی گیشن یونٹ (ایس آئی یو )کی ٹیم نے جمعے کے روز گول اندھ دھماکے میں ملوث ملزمان کے دو مکان اور دکان کو اٹیچ کیا۔
پولیس ذرائع نے بتایا کہ ملزمان کے خلاف ایف آئی آر زیر نمبر 69 کے تحت مقدمہ درج ہے اور وہ عسکریت پسند سرگرمیوں میں ملوث رہے ہیں۔انہوں نے کہا کہ ضبط شدہ مکانات کو عسکریت پسند کارروائیوں کے لئے استعمال میں لایا گیا تھا۔اُن کے مطابق ضبط شدہ مکانات اور دکان کو کوئی فروخت نہیں کرسکتا اور نہ ہی ان میں تبدیلی لائی جاسکتی ہے۔
یہ بھی پڑھیں: Two Arrested in Ramban Grenade blast case: رام گرینیڈ حملہ کیس بہتر گھنٹوں میں حل، دو ملزمان گرفتار
واضح رہے کہ گشزتہ برس رامبن کے گول علاقہ میں 2 آگست کو مشتہ عسکریت پسندوں نے پولیس چوکی گول پر گرینیڈ سے حملہ کیا تھا۔گرینیڈ پولیس اسٹیشن کے باہر باریک پر پھٹ گیا۔ اس حادثہ میں دو پولیس اہلکاروں کو معمولی چوٹیں آئی تھی۔
وہیں رامبن پولیس نے 72 گھنٹوں کے بعد اس کیس کو حل کرنے کا دعوی کیا تھا۔پولیس نے اس حملے میں ملوث دو ملزمان کو گرفتار کرنے کا دعوی کیا تھا۔ایس ایس پی رامبن، موہتا شرما نے ایک پرس کانفرنس کے دوران کہا تھا کہ پولیس پوسٹ پر ہوئے گرینیڈ حملہ کے فوری بعد ایک کیس 9/2022 درج کرکے تحقیقات شروع کی گئی تھی۔ایس ایس پی راجوری نے مزید کہا کپ پولیس نے ایک شخص شاہ دین پڈیار ولد عبدالستار پڈیار ساکنہ گول، رام بن کو فوری طور حراست میں لیا، جس نے گول علاقے میں عسکریت پسندی کو پھر سے ایک نئی جلا بخشنے کے لیے غزنوی فورس نام کی تنظیم کا سرگرم رکن ہونے کا اعتراف کیا۔
ایس ایس پی کے مطابق شاہ دین کی نشاندہی پر ایک اور شخص محمد فاروق ولد ثناء اللہ ساکن مہاکنڈ، گول کو بھی حراست میں لے لیا گیا۔ رام بن پولیس کے مطابق دونوں ملزمان نے جرم کا اعتراف کرنے کے علاوہ ان کی تحویل سے قابل اعتراض مواد، الیٹرانک ڈیوائسز بھی برآمد کیے گئے۔