ETV Bharat / state

Ramban Landslide رامبن میں لینڈ سلائڈنگ، ایک ہلاک چھہ لوگوں کو بچا گیا - سرینگر جموں قومی شاہرہ

سرینگر جموں شاہراہ پر سیری رام بن کے نزدیک لینڈ سلائڈ کے نیچے دو گاڑیاں آئیں جس وجہ سے اُن میں سوار سات افراد پھنس کر رہ گئے۔تاہم ریسکیو آپریشن شروع کرنے کے باعث سات افراد کو زندہ بچایا گیا جنہیں بعد میں ہسپتال لے جایا گیا جہاں ایک شخص نے زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے دم ٹوڑ دیا۔

Landslide on jammu Srinagar National Highway at seri ramban one dead many injured
Etv Bharat رامبن میں لینڈ سلائڈنگ، ایک ہلاک کئی زخمی
author img

By

Published : Mar 7, 2023, 4:19 PM IST

Updated : Mar 7, 2023, 5:17 PM IST

رامبن میں لینڈ سلائڈنگ، ایک ہلاک کئی زخمی

رامبن:سرینگر-جموں قومی شاہراہ پر منگل کو رامبن ضلع کے سیری علاقے کے قریب مٹی کے تودے گرنے سے ایک شخص کی موت ہو گئی جبکہ چھی دیگر زخمی ہو گئے۔ زخمیوں کو ضؒع ہسپتال رامبن منتقل کیا گیا، جہاں ان میں سے دو کی حالت نازک بتائی جارہی ہے۔

اطلاعات کے مطابق پیر کے روز سرینگر جموں شاہراہ پر سیری کے نزدیک پہاڑی سے مٹی کے تودے گر آنے کے نتیجے میں دو گاڑیاں زد میں آئیں۔معلوم ہوا ہے کہ اطلاع موصول ہوتے ہی پولیس اور کیو آر ٹی رام بن کے رضا کار فوری طورپر جائے موقع پر پہنچے اور ریسکیو آپریشن شروع کیا گیا۔ اس دوران سات افراد ملبے میں پھنسے ہوئے تھے جن کو ریسکیو کرکے ہسپتال منتقل کیا گیا۔ ہسپتال میں ایک شخص نے زخمیوں کی تاب نہ لاتے ہوئے دم توڑ دیا۔ مٹی توڈے کو ہٹانے کا کام جنگی بنیادوں پر شروع کیا گیا وہیں شاہرہ پر آمدورفت کو بند کر دیا گیا ہے۔

دریں اثناہ ضلع ترقیاتی کمشنر مسرت اسلام نے بتایا کہ آج دوپہر سیری علاقے کے قریب لینڈ سلائیڈنگ ہوئی،جس سے دو گاڑیاں ملبے تلے دب گئیں۔ انہوں نے کہا کہ اس حادثہ کے نتیجے میں میں ایک شخص کی موت جبکہ چھ دیگر زخمی ہوئے جنہیں علاج کے لیے قریبی ہسپتال منتقل کیا جا رہا ہے۔ انہوں نے کہا کہ مزید لوگ ملبے تلے دبے ہو سکتے ہیں۔مرنے والے کی شناخت سرجیت سنگھ ولد شیر سنگھ ساکن سمبر کے طور پر ہوئی ہے۔

ایس ایس پی رامبن نے بتایا کہ رامبن سیری علاقے میں پسی کی زد میں ایک نجی آلٹو کار آگی ہے۔ انہوں نے کہا کہ نجی کار میں چھ افراد سوار تھے جن میں دو کمسن بچے بھی شامل تھے۔ انہوں نے کہا کہ زخمیوں میں دو کی حالت تشویش ناک ہے۔

کار میں سوار زخمیوں کی شناخت محمد تاج ولد محمد اسحاق ،عبدالمجید ولد صوبا، روبینہ زوجہ شفیق، سکینہ، صائمہ بانو، دختر ریاض احمد ،عامر ولد شفیق احمد ساکنان کالاکوٹ ضلع راجوری کے بطور ہوئی ہے ۔ زخمیوں میں پانچ افراد کو ضلع ہسپتال رامبن سے مزید علاج کے لیے جموں میڈیکل کالج ریفر کردیا گیا ہے ۔

مزید پڑھیں: Ganderbal Landslide: ماہرین کی ٹیم زمین کھسکنے کی وجہ معلوم کرنے کیلئے گاندربل پہنچی

Last Updated : Mar 7, 2023, 5:17 PM IST
ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.