ETV Bharat / state

Macadamisation of Banihal Mangat Road سردیوں سے قبل بانہال منگت روڈ کو میگڈمائز کرنے کا مطالبہ - بانہال منگت روڈ کی میگڈمائزیشن

منگت، بانہال کے باشندوں کا کہنا ہے کہ برفباری سے قبل اگر سڑک کی تعمیر کا کام مکمل نہ کیا گیا تو ایک وسیع آبادی کو سردیوں میں گونا گوں پریشانیوں کا سامنا کرنا پڑے گا۔

People Demand Macadamisation of banihal mangat road before winters

author img

By

Published : Oct 1, 2022, 1:45 PM IST

رام بن: سب ضلع بانہال کے منگت علاقے سے تعلق رکھنے والے لوگوں نے زیر تعمیر بانہال منگت روڈ کی تعمیر و مرمت اور میگڈمائزیشن میں سرعت لائے نے کا مطالبہ کیا ہے۔ لوگوں کا کہنا ہے کہ سرما خصوصاً برفباری سے قبل ہی اگر سڑک کی مرمت اور میگڈمائزیشن مکمل نہ کی گئی تو ایک بار پھر ایک وسیع آبادی کا زمینی رابطہ برفباری کے دوران تحصیل صدر مقام سے منقطع ہو جائے گا۔ People Demand Macadamisation of banihal mangat road before winters

سردیوں سے قبل بانہال منگت روڈ کی میگڈمائزیشن کا مطالبہ

میڈیا نمائندوں کے ساتھ بات کرتے ہوئے مقامی باشندوں نے کہا کہ بانہال منگت روڑ کی مرمت و میگڈمائزیشن کا عمل شروعات سے ہی سست رفتاری کا شکار رہا ہے۔ انہوں نے جاری کام کو غیر تسلی بخش قرار دیتے ہوئے متعلقہ حکام سے میگڈمائزیشن میں سرعت لانے کا مطالبہ کیا ہے۔ banihal mangat road Macadamisation

مقامی باشندوں نے کہا کہ علاقے میں برفباری کے سبب منگت علاقے کی وسیع آبادی کا زمینی رابطہ پوری دنیا سے کٹ کر رہ جاتا ہے۔ انہوں نے کہا کہ اگر وقت پر یعنی برفباری سے قبل سڑک کی تعمیر کا کام مکمل نہ کیا گیا تو ایک وسیع آبادی کو سردیوں میں گونا گوں پریشانیوں کا سامنا کرنا پڑے گا۔ انہوں نے حکام سے اپیل کرتے ہوئے کہا کہ سڑک کو مکمل کرنے کیلئے متعلقہ ذمہ داروں کو پابند بنایا جائے۔

انہوں نے الزام عائد کرتے ہوئے کہا کہ ’’پی ایم جی ایس وائی اور متعلقہ ٹھیکدار من مرضی سے اور سست رفتاری سے کام کر رہے ہیں۔‘‘ مقامی باشندوں نے ضلع انتظامیہ سے مداخلت کی اپیل کرتے ہوئے مرمت و میگڈمائزیشن کے کام میں سرعت لائے جانے کا مطالبہ کیا ہے۔

مزید پڑھیں: Gujjar Basti Roads Macadamized گجر بستی میں سڑک کی میگڈمائزیشن، لوگوں نے کیا مسرت کا اظہار

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.