رامبن: جموں کشمیر رہبر تعلیم ٹیچرز فورم کی جانب سے اولڈ پینشن اسکیم کو نافذ کرنے، جموں کشمیر کے ملازمین کی تنخواہ کی ادائیگی میں تساہل برتنے اور رہبر تعلیم اسکیم کےتحت تعینات اساتذہ کو ٹرانسفر پالیسی میں شامل کرنے کے مطالبات پر ہفتہ کے روز ضلع ترقیاتی کمشنر رامبن کے ذریعہ لیفٹیننٹ گورنر کے نام میمو رنڈم پیش کیا گیا۔ Demand for resolution of other issues including Old Pension Scheme
مذکورہ فورم ترجمان مظفر احمد کے مطابق یہ میمو رینڈم فورم کے ضلعی یونٹوں کی طرف سے یوٹی کے ہر ضلع میں پیش کئے گئے ہیں۔ ضلع رام بن میں فورم کے ضلع صدر رام بن فاروق احمد رونیال کی صدارت میں ضلع ترقیاتی کمشنر مسرت ا لاسلام کو مینو رینڈم پیش کیا گیا۔ اس موقعے پر رام بن کے بانہال، گول، بٹوت، اور اکھڑال سے فورم کے ضلعی اور زونل عہدیداران موجود تھے۔
اس موقعے پر اساتذہ نے پلے کارڈ ز اور بینر ہاتھ میں لے کر اپنا پر امن احتجاج درج کیا اور ایل جی انتظامیہ سے اولڈ پیشن اسکیم کو نافذ کرنے کے علاوہ دیگر مطالبات حل کرنے کی اپیل کی۔ اس موقعے پر فورم نائب چیرمین شکیل زوہد،ایگزکیٹیو ممبر مشتاق ملک، بہاری لعل شرما، معصوم الحق، پریتم کمار، زونل صدور بٹوت ظہیر سوہل، بانہال بہار میر، اکھڑال شریف الدین، گول ،مشتاق سہمت، جوا تین ونگ کی زونل صدر سومن رانی ، جاوید مغل، محمد لطیف ، نظیر ملک، اشتاق وانی، شفقت نثار، سجاد احمد، سجاد بہرو، رئیس شیخ، سمیر نائک، راشد ڈار، کلع جنرل سیکرٹری جاوید اقبال و دیگران شامل تھے۔
مزید پڑھیں:اننت ناگ: رہبر تعلیم ٹیچرز فورم کی جانب سے تعلیمی کانفرنس کا انعقاد