رام بن: جواہر ٹنل کے قریب بدھ کی صبح بادل پھٹنے سے کئی بھیڑ بکریاں ہلاک جبکہ چوپانوں کے ایک عارضی ٹینٹ کو بھی نقصان پہنچا ہے۔ آفیشلز کے مطابق علاقے میں گزشتہ رات سے بارشوں کا سلسلہ جاری تھا اور اس بیچ بدھ کی صبح بادل پھٹنے سے چوپانوں کی جانب سے نصب کیا گیا ایک عارضی ٹینٹ ڈہہ گیا جب کہ کئی بھیڑ بکریاں ہلاک ہو گئی ہیں۔Jawahar Tunnel Cloudburst
ابتدائی معلومات کے مطابق بادل پھٹنے سے 40 بھیڑ اور 15 بکریاں ہلاک ہونے کا اندیشہ ہے۔ وہیں بادل پھٹنے کے واقعہ کے بعد ایس ڈی پی او بانہال، تحصیلدار بانہال سمیت مقامی رضاکاروں نے بچاؤ مہم شروع کر دی ہے، تاہم ابھی تک حادچہ کے سبب کسی شخص کے فوت یا زخمی ہونے کی اطلاع موصول نہیں ہوئی ہے۔ بادل کے بعد سیلابی صورتحال پیدا ہونے سے قدیم قومی شاہرہ آمد و رفت کے لیے بند ہوگئی ہے جبکہ بحال کا شروع کر دیا گیا ہے۔
پولیس سمیت ضلع انتظامیہ کے افسران موقع پر پہنچ چکے ہیں اور آسمانی بجلی سے ہوئے نقصانات کا جائزہ لے ہیں۔Cloudburst Ramban