ETV Bharat / state

DPAP Rally in Ramban: رام بن میں آزاد پارٹی کی ریلی کا انعقاد - ڈیموکریٹک پروگریسو آزاد پارٹی

ڈیموکریٹک آزاد پارٹی کی جانب سے منعقدہ ریلی میں غلام نبی آزاد کے فرزند صدام نے بھی شرکت کی اور میڈیا نمائندوں کے ساتھ گفتگو کی۔ Gh Nabi Azad party Rally in Ramban

زاد پارٹی نے کیا رام بن میں ریلی کا انعقاد

author img

By

Published : Mar 22, 2023, 12:29 PM IST

زاد پارٹی نے کیا رام بن میں ریلی کا انعقاد

رام بن (جموں و کشمیر): کانگریس سے علیحدہ ہوئے سابق مرکزی وزیر اور جموں و کشمیر کے سابق وزیر اعلیٰ و ڈیموکریٹک پروگریسو آزاد پارٹی (ڈی پی اے پی) کے چیرمین غلام نبی آزاد نے اپنے آبائی علاقہ چناب میں ایک ریلی سے خطاب کرتے ہوئے اُن سیاسی لیڈران کی سخت نکتہ چینی کی جو ’’بزرگوں اور حزب اختلاف جماعتوں کی پالیسیوں، نظریات اور ناکامیوں کے بجائے افراد کو تنقید کا نشانہ بناتے ہیں۔‘‘

غلام بنی آزاد نے ضلع رام بن کے بانہال علاقے، جو موجودہ کانگریس لیڈر وقار رسول کا آبائی علاقہ ہے، میں ایک ریلی سے خطاب کرتے ہوئے غلام نبی آزاد نے اپنے فرزند صدام کا بھی تعارف کیا۔ غلام نبی کے فرزند صدام نے میڈیا نمائندوں کے ساتھ بات کرتے ہوئے کہا: ’’مجھے انتخابات میں شرکت کی کوئی لالچ نہیں، میں نہ ممبر پارلیمنٹ اور نہ ہی ممبر اسمبلی بننے کا خواہاں ہوں، تاہم اسمبلی انتخابات منعقد ہونے سے یہاں کے لوگوں کے کافی مسائل حل ہو سکیں گے۔‘‘

مزید پڑھیں: DPAP Convention in Pulwama: آزاد پارٹی نے کیا پلوامہ میں اجلاس منعقد

صدام نے میڈیا نمائندوں کے ساتھ بات کرتے ہوئے کہا: ’’میں یہاں عوام کا دکھ اور درد محسوس کرنے آیا ہوں۔ اور امید کرتا ہوں کہ سبھی لیڈران کشمیر کو حقیقی معنوں میں جنت بنانے کی کوشش کریں گے۔‘‘ صدام نے مزید کہا کہ اصل جنت وہ نہیں جس کا تذکرہ کتابوں میں ہوتا ہے بلکہ حقیقی معنوں میں جہاں کے لوگ خوش ہوں وہی اصلی جنت ہے۔ صدام نے کہا: ’’میں یہاں کے لوگوں کو حقیقی معنوں میں خوش دیکھنا چاہتا ہوں۔‘‘ قبل ازیں ریلی سے خطاب کے دوران سابق وزیر اعلیٰ غلام نبی آزاد نے جموں و کشمیر میں انہدامی کارروائی، بے روزگاری سمیت مختلف موضوعات پر گفتگو کی اور مرکزی حکومت کی پالیسیوں خاص کر یہاں انتخابات منعقد نہ کرائے جانے پر مرکزی لیڈران کی سخت نکتہ چینی کی۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.