ETV Bharat / state

Ramban cloudburst رام بن میں بادل پھٹنے سے تباہی، ایک شخص ہلاک - رام بن ضلع میں سیلابی ریلوں

صوبہ جموں کے رام بن ضلع میں سیلابی ریلوں کے باعث ہوئے نقصان کا تخمینہ لگا کر متاثرین کو امداد فراہم کرنے کی مقامی باشندوں نے انتظامیہ سے گزارش کی ہے۔

رام بن میں بادل پھٹنے سے تباہی، ایک شخص ہلاک

author img

By

Published : Jul 22, 2023, 3:09 PM IST

رام بن میں بادل پھٹنے سے تباہی، ایک شخص ہلاک

رام بن: جموں و کشمیر کے پہاڑی ضلع رام بن میں بادل پھٹنے کے سبب آئے سیلابی ریلوں کے سبب عوام میں خوف و ہراس پھیل گیا ہے۔ املاک کو نقصان پہنچنے کے ساتھ ساتھ ایک شخص کے ہلاک ہونے کی اطلاع کی ہے۔ نمائندے کے مطابق ہفتہ کو ضلع کے سب ڈویژن رام سو کے پوگل پرستان، اُکھڑہال علاقے میں سیلابی ریلوں نے تباہی مچائی دی ہے جبکہ جگہ جگہ چٹانیں کھسکنے اور مٹی کے تودے گر آنے سے رابطہ سڑکیں منقطع ہوئی ہیں۔

اطلاعات کے مطابق سیلابی ریلوں کے سبب مٹی کے تودے گر آنے سے گوہالہ، ملیگام، پوگل کی کئی بستیوں کے رہائشیوں میں خوف و ہراس پھیل گیا ہے۔ علاقے میں تن آور درخت اکھڑ چکے ہیں جبکہ فصلوں کو بھی شدید نقصان پہنچا ہے۔ ابتدائی اطلاعات کے مطابق اُکھڑہال، پوگل پرستان میں ایک شہری کا مکان بھی پوری طرح تباہ ہوا ہے جبکہ نالہ پوگل پرستان پر تعمیر پل کو بھی نقصان پہنچا ہے۔ اس دوران پنچایت سینابتی بی سے اطلاع موصول ہوئی ہے پہاڑی سے گر آئے پتھروں کی زد میں آنے سے عبد الرشید بٹ ولد غلام محمد بٹ ساکنہ چیولی کے سر میں پتھر لگنے سے اس کی موقع پر ہی موت واقع ہو گئی۔

مزید پڑھیں: Cloudburst near Jawahar Tunnel: بادل پھٹنے سے درجنوں بھیڑ بکریاں ہلاک

ادھر، سیلابی ریلے کے باعث بٹرو کے مہا کال شیو مندر کی دیوار کو بھی بھاری نقصان پہنچا ہے جس کے سبب مندر کو بھی خطرہ لاحق ہو گیا ہے۔ مقامی باشندوں سمیت منتخب ڈی ڈی سی، بی ڈی سی، سرپنچ صاحبان سمیت سماجی کارکنوں نے سیلابی ریلوں سے ہوئے نقصانات کا تخمینہ لگا کر متاثرین کو امداد فراہم کرنے کی انتظامیہ سے گزارش کی ہے۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.