ETV Bharat / state

بانہال: لوگ از خود عارضی پل بناتے ہیں جو اکثر ٹوٹ جاتا ہے - طلبہ اسکول

بانہال کے ڈلیگام، لون پورہ میں پل نہ ہونے سے لوگوں کو روز مرہ کے کام کاج میں دقتوں کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے۔

بانہال: لوگ از خود عارضی پل تعمیر کرتے ہیں جو اکثر ڈہہ جاتا ہے

author img

By

Published : Apr 1, 2021, 1:31 PM IST

ضلع رام بن کے تحصیل ہیڈ کوارٹر بانہال سے محض دو کلو میٹر کی دوری پر واقع ڈلیگام پنچایت کے لون پورہ کا علاقہ اس دور جدید میں بھی پل سے محروم ہے۔

پل نہ ہونے کے سبب ڈلیگام، لون پورہ کے باشندوں کو گونا گوں دقتوں کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے۔

بانہال: لوگ از خود عارضی پل تعمیر کرتے ہیں جو اکثر ڈہہ جاتا ہے

ای ٹی وی بھارت کے ساتھ بات کرتے ہوئے مقامی باشندوں نے بتایا کہ ندی کو پار کرنے کے لیے لوگ از خود لکڑی کا عارضی پل تعمیر کرتے ہیں جو اکثر و بیشتر پانی کے تیز بہائو میں گر جاتا ہے۔

انہوں نے مزید کہا کہ ندی میں پانی کے تیز بہائو کے دوران طلبہ اسکول بھی نہیں جا پاتے۔

مقامی لوگوں نے انتظامیہ کو تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے کہا کہ گذشتہ دنوں ایک مقامی نوجوان حادثے کے دوران ہلاک ہو گئے تھے اور علاقے میں پل نہ ہونے کے سبب لوگ ان کے گھر تعزیت کے لیے بھی نہیں جا سکے۔

ای ٹی وی بھارت کے ساتھ بات کرتے ہوئے مقامی باشندوں نے سیاسی جماعتوں اور لیڈران کو تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے کہا کہ ’’سیاسی رہنما صرف ووٹ مانگنے کے لیے یہاں آتے ہیں، تاہم انتخابات ختم ہوتے ہی وہ ہمیں بھول جاتے ہیں۔‘‘

علاقے میں پل کی تعمیر کے حوالے سے مقامی باشندوں نے متعدد بار انتظامیہ اور سیاسی پارٹیوں کے دفاتر کے چکر کاٹے تاہم ان کے مطابق انہیں ہر در سے مایوس ہو کر ہی لوٹنا پڑا۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.