مرکز کے زیر انتظام خطہ جموں و کشمیر کے ضلع رامبن میں فوجی جوانوں نے ضلع کے منگت نامی علاقہ میں برفباری کے سبب خراب موسم کے درمیان ایک حاملہ خاتون کی جان بچا ئی۔
بھارتی فوج کو حاملہ خاتون کے اہل خانہ، گاؤں کے سرپنچ اور ضلع رامبن کی کھڑی تحصیل کے گاؤں کے دیگر سرکردہ افراد کی طرف سے فوج سے مدد کے لئے ایک کال موصول ہوئی۔مذکورہ علاقہ میں شدید برف باری کی وجہ سے سڑکیں مکمل طور پر بند اور کافی پھسلن ہوگئیں۔ صورتحال کی سنگینیکو بھانپتے ہوئے بھارتی فوج کی ریسکیو اور میڈیکل ٹیموں نے اپنی جان کو خطرے میں ڈالتے ہوئے فوری طور پر اس کال کا جواب دیا۔ فوجیوں کو 4-6 فٹ اونچی برف میں اپنا راستہ خود بنانا پڑا اور حاملہ خاتون کو 14 کلومیٹر تک اسٹریچر پر لے کر اگناری گاؤں تک پہنچا ۔جہاں انڈین آرمی کی ایک ایمبولینس مریضہ کو لینے کے لیے تیار تھی۔ حاملہ خاتون کو احتیاط سے اور بحفاظت ایس ڈی ایچ بانہال منتقل کیا گیا۔
لواحقین اور ڈاکٹروں نے فوری کارروائی اور بروقت امداد پر فوج کا شکریہ ادا کیا کیونکہ انہوں نے مریضہ کی جان بچائی۔
مزید پڑھیں:Army Jawans Help Pregnant Woman: فوج کی بروقت مدد سے درد زہ میں مبتلا خاتون ہسپتال پہنچ سکیں