ETV Bharat / state

Three amarnath yatris injured رام بن سڑک حادثے میں تین امر ناتھ یاتری زخمی - رام سو علاقے میں سڑک حادثے

جموں و کشمیر کے پہاڑی ضلع رام بن کے رام سو علاقے میں سڑک حادثے کے دوران جموں سے تعلق رکھنے والے تین امرناتھ یاتریوں کو معمولی چوٹیں آئیں۔

a
a
author img

By

Published : Jul 28, 2023, 12:42 PM IST

رام بن: جموں وکشمیر کے ضلع رام بن کے رامسو علاقے میں جمعہ کی صبح ایک سڑک حادثے میں 3 امرناتھ جی یاتری زخمی ہوگئے۔ ذرائع نے بتایا کہ رام بن ضلع کے رامسو علاقے میں جمعہ کی صبح ایک گاڑی کے پلٹنے کے نتیجے میں تین امر ناتھ یاتری معمولی زخمی ہوگئے۔ زخمیوں کی شناخت آدرش کمار، منجو شرما ور انکوش شرما ساکنان جموں کے طور پر ہوئی ہے۔

زخمیوں کو علاج و معالجے کے لئے نزدیکی ہسپتال منتقل کیا گیا ہے۔ معالجین نے بتایا کہ یاتریوں کو معمولی چوٹیں آئی ہیں۔ قبل ازیں، جموں کے بھگوتی نگر بیس کیمپ سے جمعہ کی صبح 2 ہزار 1 سو 55 یاتریوں پر مشتمل 26 واں جھتا کشمیر کے لئے روانہ ہوا۔سرکاری ذرائع نے بتایا کہ یاتری 95 چھوٹی بڑی گاڑیوں میں سخت سیکورٹی بندوبست کے بیچ جنوبی کشمیر کے ننون پہلگام اور وسطی کشمیر کے بالتل بیس کمیپوں کے لئے روانہ ہوئے۔ ان کا کہنا تھا کہ ننون پہلگام بیس کیمپ کے لئے 58 گاڑیوں میں 1 ہزار 4 سو 2 یاتری روانہ ہوئے جن میں 1128 مرد، 228 خواتین، 34 سادھو اور 12 سادھویں شامل تھیں۔ بالتل بیس کیمپ کے لئے 7 سو 53 یاتری روانہ ہوئے جن میں 532 مرد، 215 خواتین اور 6 بچے شامل تھے۔

مزید پڑھیں: Amarnath Yatra 2023 امرناتھ یاتریوں کا 26واں جتھا جموں سے روانہ

ذرائع کے مطابق یکم جولائی سے شروع ہونے والی اس یاترا کے دوران اب تک زائد از ساڑھے تین لاکھ یاتریوں نے پوتر گھپا کا درشن کیا جو کہ ایک ریکارڈ ہے۔ واضح رہے کہ 62 دنوں پر محیط یہ یاترا 31 اگست کو شرون پورنیما کے موقع پر اختتام پذیر ہوگی۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.