راجوری: ملک بھر میں ہرگھر ترنگا کی مہم کو چلائی جا رہی ہے تاکہ ہر گھر ترنگا لہرایا جائے۔ اس سے قبل تمام سرکاری عمارتوں پر ترنگا لہرانا لازمی قرار دیا گیا ہے۔ ضلع راجوری کے سب ڈویزن تھنہ منڈی کے زونل ایحوکیشن آفس کی عمارت پر ترنگا ابھی بھی نہیں لگا ہے۔ دوسری جانب زونل ایجوکیشن آفیسر تھنہ منڈی محمد اقبال کی طرف سے پورے زون میں ایک آڈر جاری کیا گیا کہ ہر سکول میں زیر تعلیم بچوں اور اساتذہ سے 20 روپے جمع کیے جائیں تاکہ ہر گھر ترنگا لہرایا جائے گا لیکن خود زونل ابجوکیشن آفس کی عمارت پر ترنگا نہیں ہے۔ ZEO Office without national flag
مقامی لوگوں کا الزام ہے کہ جب خود ان کے دفتر کی عمارت پر ترنگا نہیں ہے تو پھر سکولی بچوں سے پیسے وصول کرنے کا کیا فائدہ ہے۔ انہوں نے کہا کہ جس آفیسر کی خود کی سرکاری عمارت پر ترنگا نہیں لگایا گیا ہے وہ ہر گھر ترنگا مہیم کو کامیاب کیسے بنائے گا۔ Har ghar Tiranga
جب اس سلسلے میں زونل ایجوکیشن آفیسر تھنہ منڈی سے بات کی گی تو انہوں نے کہا کہ 'میں نے ایک ماہ قبل چارچ سنبھالا ہے جس کے بعد میں پانچ چھہ مرتبہ آفس آیا ہوں لیکن میں نے غور سے نہیں دیکھا کہ ترنگا ہے یا نہیں ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ اگر نہیں لگا ہے تو میں آج لگوا دیں گے۔''
یہ بھی پڑھیں:
Har Ghar Tiranga Campaign: 'ترنگا لہرانے میں زور زبردستی نہیں ہونی چاہیے'