ETV Bharat / state

VDC Member Rifle Goes Off: وی ڈی وی ممبر کی رائفل سے چلی گولی، نوجوان زخمی - راجوری نوجوان زخمی

ضلع راجوری کے لوائر ڈھانگری علاقے میں اُس وقت ایک نوجوان گولی لگنے سے زخمی ہو گیا جب ولیج ڈیفنس کمیٹی (وی ڈی سی) کا ایک ممبر سروس رائفل کی صفائی کر رہا تھا اور اچانک حادثاتی طور بندوق سے گولی چل گئی۔

a
a
author img

By

Published : Jun 5, 2023, 12:43 PM IST

راجوری (جموں و کشمیر): سرحدی ضلع راجوری کے لوئر ڈھانگری گاؤں میں اتوار کو ایک 20 سالہ نوجوان گاؤں کے ولیج ڈیفنس کمیٹی (وی ڈی سی) ممبر کی رائفل سے 'حادثاتی طور' خارج ہونے والی گولی سے زخمی ہو گیا۔ زخمی ہونے والے نوجوان کی شناخت، اہلکاروں نے، سنیل کمار ولد کالا رام ساکن ڈھنگری کے طور پر کی ہے۔ بتایا جار ہا ہے کہ یہ نوجوان اس وقت زخمی ہو گیا جب وی ڈی سی ممبراپنی رائفل کو صاف کرنے لگا تو حادثاتی طور رائفل سے گولی چلی اور یہ نوجوان پاس میں کھڑا تھا او رائفل سے نکلنے والی گولی سے زخمی ہو گیا۔

زخمی نوجوان کو فوری طور جی ایم سی، ایسوسی ایٹڈ اسپتال، راجوری لے جایا گیا جہاں اس کا علاج چل رہا ہے۔ پولیس نے معاملے کا نوٹس لیتے ہوئے رائفل بھی ضبط کر لی۔ واضح رہے کہ سرحدی ضلع راجوری کے ڈھانگری علاقہ میں 1جنوری 2023کو ہوئے عسکری حملہ کے بعد اس علاقہ میں لوگوں خاص کر وی ڈی سی ممبران کو نہ صرف خود کی بلکہ آس پڑوس کے افراد کی حفاظت کو یقینی بنائے جانے کے لیے سرکار کی طرف سے رائفل دی گئی تھی جب کہ حفاظتی اہلکاروں نے انہیں اسلحہ کی ٹریننگ بھی دی تھی۔

سنہ 1990کے اوائل، جب جموں و کشمیر میں عسکریت پسندی عروج پر تھی، کے دوران وادی چناب اور خطہ پیر پنچال میں عسکریت پسندوں سے مقابلہ کرنے میں سکیورٹی اہلکاروں کی مدد کے لیے وی ڈی سی کا قیام عمل میں لایا گیا تھا تاہم وی ڈی سی میں صرف غیر مسلموں کو ہی شامل کرکے انہیں ماہانہ تنخواہ دینے کے علاوہ انہیں اسلحہ بھی فراہم کیا گیا۔

مزید پڑھیں: VDC Members Fire at Suspected Persons: وی ڈی سی ممبر کے مشتبہ افراد پر فائرنگ کے بعد تلاشی آپریشن

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.