ETV Bharat / state

راجوری سڑک حادثے میں دو بھائیوں سمیت تین ہلاک، چار زخمی - تین مسافر فوت

جموں و کشمیر کے سرحدی ضلع راجوری میں المناک سڑک حادثے میں تین افراد ہلاک جبکہ چار دیگر زخمی ہو گئے۔

راجوری سڑک حادثے میں دو بھائیوں سمیت تین ہلاک، چار زخمی

author img

By

Published : Oct 2, 2021, 12:03 PM IST

ضلع راجوری میں لائن آف کنٹرول کے قریب دیر رات ہوئے سڑک حادثے میں کم از کم تین افراد ہلاک ہو گئے جبکہ چار دیگر شدید زخمی ہو گئے۔

ایک عہدیدار نے بتایا کہ حادثہ جمعہ دیر رات تقریبا ساڑھے گیارہ بجے اس وقت پیش آیا جب ایک گاڑی، جو لام سے تھنڈیکاسی، پی بی روڈ جا رہی تھی، سڑک سے پھسل کر گہری کھائی میں جا گری۔

انہوں نے بتایا کہ حادثے میں تین مسافر فوت ہو گئے جن میں دو سگے بھائی - اویس محمد اور افطار محمد پسران ذاکر احمد - بھی شامل ہیں، حادثے میں فوت ہونے والوں میں محمد ممتاز ولد محمد صدیق بھی شامل ہے۔

مزید پڑھیں: کوکرناگ: ریچھ کے حملے سے شہری ہلاک

حادثے میں زخمی ہونے والوں میں محمد سجاد، صادق احمد، ظہیر احمد اور آفتاب احمد شامل ہیں۔

اس ضمن میں پولیس اسٹیشن نوشہرہ نے حادثے کی نسبت کیس درج کرکے مزید کارروائی شروع کر دی ہے۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.