انتظامیہ کی جانب سے ضلع راجوری میں سڑکوں پر سے برف ہٹانے کا کام جاری ہے تاہم لگاتار برفباری Snowfall in Rajouri کے سبب عملہ کو کافی دقتیں پیش آرہی ہیں۔
برفباری کے سبب جہاں ٹریفک کی نقل و حمل مسدود ہو کر رہ گئی ہے۔ Snowfall Disrupted Traffic وہیں بجلی کا ترسیلی نظام بھی متاثر ہو چکا ہے۔
ضلع راجوری کے سب ڈویژن تھنہ منڈی میں بیشتر سڑکوں پر برف ہٹائی گئی ہے وہیں خطہ پیر پنچال کی مشہور درگاہ شاہدرہ شریف کو جانے والی سڑک پر سے بھی برف ہٹانے کا کام سرعت کے ساتھ جاری ہے، تاہم جہاں بیشتر دور دراز علاقہ جات کا زمینی رابطہ صدر مقام سے منقطع ہو چکا ہے وہیں بجلی کی عدم دستیابی کے سبب لوگوں کو سخت مشکلات کا بھی سامنا Snowfall in Rajouri disrupts normal life کرنا پڑ رہا ہے۔
انتظامیہ کے مطابق برفباری جاری رہنے کی صورت میں برف ہٹانے کا عمل متاثر ہو سکتا ہے جس کے پیش نظر متعدد شاہراہوں پر سے برف ہٹانے میں کافی وقت لگ سکتا ہے۔
قابل ذکر ہے کہ محکمۂ موسمیات کی پیشگوئی کے عین مطابق 7 اور 8 جنوری وادیٔ کشمیر، Snowfall in Kashmir چناب سمیت خطہ پیر پنجال میں بھی برفباری درج کی گئی۔
برفباری کے سبب سرینگر - جموں قومی شاہراہ سمیت دیگر بین اضلاع شاہراہوں پر بھی ٹریفک کی نقل و حمل بند ہے۔