ETV Bharat / state

Police Public Meet in Rajouri: نوجوانوں کو منشیات سے دور رہنے کی تلقین - سماج میں منشیات سے متعلق آگاہی پھیلانے پر بھی زور

پولیس اسٹیشن تھنہ منڈی کے ایس ایچ او، ایس ڈی پی او نے میٹنگ میں مدعو کیے گئے نوجوانوں سے منشیات سے دور رہنے کے ساتھ ساتھ سماج میں منشیات سے متعلق آگاہی پھیلانے پر بھی زور دیا۔

نوجوانوں کو منشیات سے دور رہنے کی تلقین
نوجوانوں کو منشیات سے دور رہنے کی تلقین
author img

By

Published : Jul 27, 2022, 1:57 PM IST

راجوری: جموں وکشمیر پولیس کی جانب سے تھنہ منڈی پولیس اسٹیشن میں منشیات کی روکتھام سے متعلق ایک خصوصی نشست کا اہتمام کیا گیا۔ Police Interacts With Youth in Rajouriمیٹنگ میں ضلع کے اعلیٰ پولیس افسران سمیت مقامی نوجوانوں کی خاصی تعداد نے شرکت کی۔ میٹنگ کے دوران پولیس افسران نے منشیات کے مضر اثرات سے نوجوانوں کو آگاہ کرنے کے علاوہ انہیں منشیات کے استعمال اور منشیات فروشی سے دور رہنے کی تلقین کی۔

نوجوانوں کو منشیات سے دور رہنے کی تلقین

پولیس اسٹیشن تھنہ منڈی کے ایس ایچ او سمیت ایس ڈی پی او نے میٹنگ میں مدعو کیے گئے نوجوانوں سے نہ صرف منشیات سے دور رہنے بلکہ سماج میں منشیات سے متعلق آگاہی پھیلنے پر بھی زور دیا۔ Drug Awareness in Rajouriپولیس افسران نے زور دیتے ہوئے کہا کہ معاشرے سے منشیات کا قلع قمع کرنا عوامی تعاون کے بغیر انتہائی مشکل ہے۔ انہوں نے نوجوانوں سے اس ضمن میں پولیس اور سیول انتظامیہ کا تعاون دینے کی بھی اپیل کی۔

نوجوانوں کو پڑھائی کے ساتھ ساتھ کھیل کود کی سرگرمیوں میں بھی بڑھ چڑھ کر حصہ لینے کی تلقین کی گئی۔ میٹنگ میں شرکت کرنے والے نوجوانوں نے بھی پولیس افسران سے کئی معاملات پر گفتگو کی۔ انہوں نے اس طرح کی میٹنگ کو مستقبل میں بھی منعقد کرنے کی خواہش ظاہر کی۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.