ETV Bharat / state

شمالی کمان کے سربراہ کا ایل او سی دورہ

Northern Commander visits LOC دفاعی ترجمان نے بتایا کہ شمالی کمان کے سربراہ لیفٹیننٹ جنرل اوپندر دویدی نے جمعے کے روز راجوری کے سرحدی علاقوں کا دورہ کیا۔دورے کے دوران موصوف نے وہاں پر فوج کی آپریشنل تیاریوں کا بچشم جائزہ لیا۔

northern-command-chief-visits-loc-in-rajouri
شمالی کمان کے سربراہ کا ایل او سی دورہ
author img

By ETV Bharat Urdu Team

Published : Jan 12, 2024, 3:12 PM IST

جموں: فوج کی شمالی کمان کے سربراہ لیفٹیننٹ جنرل اوپندر دویدی نے جمعے کے روز لائن آف کنٹرول کا دورہ کیا۔معلوم ہوا ہے کہ فوجی کمانڈر نے راجوری میں اگلی چوکیوں کا دورہ کیا اور وہاں پر فوج کی آپریشنل تیاریوں کا بچشم جائزہ لیا۔

بتادیں کہ بفلیاز حملے کے بعد راجوری اور پونچھ اضلاع میں سکیورٹی فورسز کی تعیناتی بڑھائی گئی ہے۔دفاعی ترجمان نے بتایا کہ شمالی کمان کے سربراہ لیفٹیننٹ جنرل اوپندر دویدی نے جمعے کے روز راجوری کے سرحدی علاقوں کا دورہ کیا۔
سرحد پر تعینات اہلکاروں سے بات چیت کے دوران شمالی کمان کے کمانڈر نے کہا کہ سخت ترین موسمی صورتحال اور دیگر چیلنجوں کے باوجود فوجی جوان اپنی خدمات خوش اسلوبی کے ساتھ انجام دے رہے ہیں۔انہوں نے بتایا کہ فوج کی کوششوں کے نتیجے میں ہی لائن آف کنٹرول پر اس وقت امن و امان قائم ہے۔

فوجی کمانڈر نے سرحد پر تعینات جوانوں کو بتایا کہ امن دشن عناصر کے منصوبوں کو ناکام بنانے کی خاطر ایل او سی پر مزید چوکسی برتنے کی ضرورت ہے۔اس سے قبل لیفٹیننٹ جنرل اوپندر دویدی کو فوج کے سینیئر آفیسران نے سرحدوں کی صورتحال کے بارے میں بریفنگ دی۔

فوجی کمانڈر کو اس موقع پر پونچھ اور راجوری کے جنگلی علاقوں میں سرگرم ملیٹینٹوں کے خلاف چلائے جارہے آپریشنز کے بارے میں جانکاری فراہم کرتے ہوئے بتایا گیا کہ فوج کسی بھی چیلنج کا مقابلہ کرنے کے لئے پوری طرح سے تیار ہیں۔

مزید پڑھیں:

واضح رہے کہ جموں وکشمیر کے لیفٹیننٹ گورنر منوج سنہا کی سربراہی میں جمعرات کو جموں میں ایک اعلیٰ سطحی میٹنگ منعقد ہوئی، جس میں فوج اور پولیس کے سینیئر آفیسران نے شرکت کی۔

میٹنگ کے دوران ایل جی منوج سنہا نے فوجی کمانڈروں کو ہدایت دی کہ پونچھ اور راجوری میں سرگرم عسکریت پسندون کے خلاف چلائے جارہے آپریشنز کو مزید تیز تر کیا جائے، تاکہ امن دشمن عناصر کے منصوبوں کو ناکام بنایا جاسکے۔ذرائع نے بتایا کہ راجوری اور پونچھ اضلاع میں سرگرم عسکریت پسندوں کو مار گرانے کی خاطر نئی حکمت عملی ترتیب دی گئی ہے۔
(یو این آئی)

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.