راجوری: ملک کے شہداء کو خراج عقیدت Martyrs Day Observed in Rajouri پیش کرنے اور ان کی قربانیوں کو یاد کرنے کے لئے ضلع پولیس راجوری نے اتوار کے روز ضلع بھر میں واقع تمام پولیس یونٹز میں دو منٹ کی خاموشی اختیار کی۔
ضلع پولیس لائنز راجوری District Police Lines Rajouri سمیت تمام پولیس اسٹیشنوں اور پولیس کی دیگر یونٹوں کے اہلکاروں اور افسران نے جمع ہو کر ملک کے تمام شہداء کو خراج عقیدت پیش کرتے ہوئے 2 منٹ کی خاموشی اختیار کی۔
یہ بھی پڑھیں: 'ہمیں افسوس ہے کہ یوم شہداء بند کمروں میں منانا پڑ رہا ہے'
اس موقع پر پولیس اہلکار نے اس ملک آزادی کے لیے شہدا کی قربانیوں کا بھی ذکر کیا۔ ایس ایس پی راجوری محمد اسلم نے کہا کہ وطن کے شہدا نے مادر وطن کے لیے اپنی جانوں کا نذرانہ پیش کیا اور انہیں ہمیشہ یاد رکھا جائے گا۔ Martyrs Day Observed in Rajouri