راجوری: جموں و کشمیر کے سرحدی ضلع راجوری کے بہروٹے بدھل علاقے میں جمعہ کی دوپہر سکیورٹی فورسز اور عسکریت پسندوں کے درمیان گولی کا تبادلہ شروع ہوا ہے۔
تفصیلات کے مطابق پولیس اور فوج کی مشترکہ ٹیم نے بہروٹے بدھل میں عسکریت پسندوں کی چھپے ہوئے کی اطلاع ملنے کے بعد علاقہ کو محاصرے میں لیا اور تلاشی کارروائی شروع کی۔جوں ہی سکیورٹی فورسز کی مشترکہ ٹیم مشتبہ مقام کی طرف پہنچی،تو وہاں چھپے بیٹھے عسکریت پسندوں نے ان پر اندھا دھند فائرنگ کی جس کے بعد سکیورٹی فورسز نے جوابی کارروائی کی۔تازہ تفصیلات کے مطابق دونوں جانب سے گولیوں کا تبادہ جاری ہے۔
بعض رپورٹس کے مطابق ایک جنگجو کو مار گرایا گیا ہے تاہم سرکاری سطح پر اس کی فی الوقت تصدیق نہیں ہوئی ہے۔
مزید پڑھیں:
واضح رہے کہ جنوبی کشمیر کے ضلع کولگام کے سامنو علاقے میں سکیورٹی فورسز اور عسکریت پسندوں کے مابین پچھلے 20گھنٹوں سے جاری تصادم میں 5 عسکریت پسند مارے گئے ہیں ۔ مہلوکین کی شناخت اور تنظیمی وابستگی کے بارے میں جانچ پڑتال شروع کی گئی ہے۔
بتادیں کہ اس سے پہلے پلوامہ کے پاریگام میں عسکریت پسندوں اور سکیورٹی فروسز کے درمیاں تصادم ہوا تھا، تاہم بعد میں عسکریت پسند سکیورٹی فورسز کو چکما دینے میں کامیاب ہوئے اور انکاؤنٹر سائٹ سے فرار ہوئے تھے۔