ETV Bharat / state

Rajouri Encounter راجوری میں دوسرے روز بھی انکاؤنٹر جاری

جموں و کشمیر کے راجوری ضلع میں ہفتہ کو شروع ہوئی تصادم آج بھی جاری ہے۔ اب تک ایک عسکریت پسند کو ہلاک کیا گیا ہے۔ فوج نے راجوری میں جائے تصادم کے آس پاس کے دو کلومیٹر کے علاقے کو لوگوں سے خالی کرا لیا گیا ہے۔ Militant killed in rajouri encounter

راجوری میں دوسرے روز بھی فوج اور عسکریت پسندوں کے درمیان تصادم جاری

author img

By

Published : Aug 6, 2023, 10:45 AM IST

Updated : Aug 6, 2023, 12:26 PM IST

راجوری: جموں و کشمیر کے ضلع راجوری میں دوسرے روز بھی سکیورٹی فورسز اور عسکریت پسندوں کے درمیان تصادم جاری ہے۔ سرحدی ضلع راجوری کے خواص علاقے میں گزشتہ روز انکاؤنٹر میں ایک عسکریت پسند ہلاک ہوا تھا۔ راجوری میں اب بھی فوجی کارروائی جاری ہے۔ علاقے کو سیل کر کے سرچ آپریشن چلایا جا رہا ہے۔ عسکریت پسندوں کے ساتھ تصادم میں بھارتی فوج کے پیرا کمانڈوز نے بھی حصہ لیا۔ اطلاعات کے مطابق سیکیورٹی فورسز کو خواص علاقے میں عسکریت پسندوں کے چھپے ہونے کی خفیہ اطلاع ملی تھی۔ اس اطلاع کی بنیاد پر سیکورٹی فورسز نے علاقے میں محاصرہ کرکے تلاشی مہم چلائی۔ پولیس نے لوگوں کو اپنی حفاظت کے لیے دو کلومیٹر کے فاصلے پر رہنے کا مشورہ دیا۔ فوجی زرائع کے مطابق سرچ آپریشن کے دوران ایک اے کے سیریز رائفل، 5 میگزین، 4 ہینڈ گرنیڈ، 1 بیگ برآمد کیا گیا ہے۔

یہ بھی پڑھیں: Kulgam Encounter کولگام تصادم میں زخمی تینوں فوجی اہلکار کی موت

جموں میں مقیم آرمی کے پی آر او لیفٹیننٹ کرنل سنیل برٹوال نے کہا کہ خیال کیا جاتا ہے کہ دو سے تین عسکریت پسند علاقے میں چھپے ہوئے ہیں۔ سکیورٹی فورسز کی پیش قدمی کے دوران وہاں چھپے عسکریت پسندوں نے سیکیورٹی فورسز پر فائرنگ کردی۔ سیکورٹی فورسز نے بھی جوابی کارروائی کی۔ اس دوران تصادم میں ایک عسکریت پسند مارا گیا۔ سیکیورٹی فورسز نے علاقے میں سرچ آپریشن شروع کردیا۔ ابھی تک معلومات کے مطابق علاقے میں دو سے تین عسکریت پسند پھنسے ہوئے ہیں۔ ہلاک عسکریت پسند کی پہچان نہیں ہو سکی ہے۔ واضح رہے کہ گزشتہ چار اگست کو ضلع کولگام کے منزگام ہالن میں سکیورٹی فورسز اور عسکریت پسندوں کے مابین جھڑپ ہوئی، جھڑپ میں تین فوجی اہکار زخمی ہو گئے تھے تاہم وہ زخموں کی تاب نہ لاکر چل بسے۔

Last Updated : Aug 6, 2023, 12:26 PM IST
ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.