ETV Bharat / state

Drone Activity in LOC: سرحدوں پر ہر جگہ ڈورون کا خطرہ، ڈپٹی انسپکٹر جنرل بی ایس ایف - BSF Rajouri Poonch Sector DIG DS Sindhu

پونچھ راجوری بی ایس ایف کے ڈپٹی انسپکٹر جنرل ڈی ایس سندھو نے کہا کہ' ڈرون ایک ایسی چیز ہے جس کا خطرہ ہر جگہ ہو سکتا ہے۔ یہ نہیں ہے کہ اس کا خطرہ راجوری یا پونچھ یا دوسری جگہوں پر نہیں ہو سکتا'۔Drone Activity in Rajouri Poonch LOC

drone-threats-a-major-challenge-says bsf rajouri poonch sector DIG DS Sindhu
سرحدوں پر ہر جگہ ڈورون خطرات لاحق رہ سکتے ہیں، ڈپٹی انسپکٹر جنرل بی ایس ایف
author img

By

Published : Jun 6, 2022, 6:07 PM IST

جموں: راجوری اور پونچھ سمیت تمام سرحدی علاقوں میں ڈرون کے خطرے کو ایک عام خطرہ قرار دیتے ہوئے بارڈر سکیورٹی فورس نے کہا کہ فورسز دشمنوں کی کسی بھی کوشش کو ناکام بنانے کے لیے سرحدوں پر اپنے کام کو انجام دے رہی ہیں۔ ڈی آئی جی بی ایس ایف راجوری پونچھ سیکٹر ڈی ایس سندھو نے سیکٹر ہیڈ کوارٹر راجوری میں ہنر مندی کے فروغ کے پروگرام کے آغاز کے موقع پر میڈیا سے بات کرتے ہوئے ان باتوں کا اظہار کیا۔ Drone Activity in Rajouri Poonch LOC

سرحدوں پر ہر جگہ ڈورون خطرات لاحق رہ سکتے ہیں، ڈپٹی انسپکٹر جنرل بی ایس ایف

اپنے بیان میں ڈی آئی جی ڈی ایس سندھو نے کہا کہ سرحدوں پر ہر جگہ ڈرون کا خطرہ ہے اور اسی طرح راجوری اور پونچھ میں بھی یہ خطرہ برقرار ہے۔ افسر نے مزید کہا فوج اور بی ایس ایف دشمنوں کے کسی بھی ناپاک منصوبے کو ناکام بنانے کے لیے لائن آف کنٹرول پر مناسب طریقے سے کام کر رہے ہیں"۔ BSF Rajouri Poonch Sector DIG DS Sindhu

انہوں نے مزید کہا کہ بی ایس ایف کا ہر جوان کسی بھی صورتحال سے نمٹنے کے لیے تیار رہتا ہے اور جوانوں کے لیے ان کی صلاحیتوں کو بڑھانے کے لیے باقاعدہ ایڈوانس کورسز کا انعقاد کیا جاتا ہے۔ بی ایس ایف افسر نے کہا کہ ’ڈرون ایک ایسی چیز ہے جس کا خطرہ ہر جگہ ہو سکتا ہے۔ یہ نہیں ہے کہ اس کا خطرہ راجوری یا پونچھ یا دوسری جگہوں پر نہیں ہو سکتا‘۔ ان کا کہنا تھا کہ ’سرحدوں کے ساتھ لگنے والے ہمارے سارے علاقوں میں ڈرون کا خطرہ لاحق ہو سکتا ہے‘۔

یہ بھی پڑھیں:

سندھو نے کہا کہ دشمن کے ناپاک عزائم کو ناکام بنانے کے لیے بی ایس ایف نے فوج کے ساتھ مل کر سرحدوں پر اچھی طرح سے اپنا کنٹرول قائم کر رکھا ہے۔ انہوں نے کہا کہ بی ایس ایف کا ہر جوان کسی بھی صورتحال کا مقابلہ کرنے کے لیے تیار ہے اور جوانوں کی صلاحیتوں کو اپ گریڈ کرنے کے لیے جدید کورسز کا بھی اہتمام کیا جا رہا ہے۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.