راجوری: ڈی آئی جی راجوری پونچھ رینج ڈاکٹر حسیب مغل نے جمعے کے روز کہا کہ راجوری میں پیش آئے واقعے کی غیر جانبدارانہ تحقیقات ہوگی۔انہوں نے کہا کہ لاشوں کو تحویل میں لے کر قانونی کارروائی پوری کرنے کے بعد اُنہیں آخری رسومات کی ادائیگی کی خاطر لواحقین کے سپرد کیا جائے گا۔DIG Rajouri On Civilians Killing In Rajouri
راجوری میں مظاہرین کے ساتھ بات چیت کے بعد نامہ نگاروں کو تفصیلات فراہم کرتے ہوئے ڈی آئی جی راجوری پونچھ رینج ڈاکٹر حسیب مغل نے کہا کہ راجوری میں پیش آئے واقعے کی اعلیٰ سطحی تحقیقات کرنے کے احکامات صادر کیے گئے۔ Dr Haseeb Mughal on Rajouri incident
انہوں نے کہا کہ جمعہ کی صبح جوں ہی یہ واقعہ پیش آیا تو پولیس ٹیم فوری طور پر جائے موقع پر پہنچی اور زخمی نوجوان کو ہسپتال منتقل کیا۔انہوں نے کہا کہ مظاہرین کو یقین دلایا گیا کہ اس معاملے کی غیر جانبدرانہ تحقیقات ہوگی۔ Fair probe in Rajouri Incident
اُن کے مطابق صبح سویرے لوگوں نے اس واقعہ کو لے کر احتجاج بھی کیا لیکن پولیس اور ضلع انتظامیہ کے آفیسران کی جانب سے یقین دہانی کے بعد مظاہرین پُرامن طورپر منتشر ہوئے۔ انہوں نے بتایا کہ لاشوں کو تحویل میں لے کر اُنہیں قانونی کارروائی کی خاطر گورنمنٹ میڈیکل کالج راجوری منتقل کیا گیا۔Protest In rajouri
ڈی آئی جی نے لوگوں کو یقین دلایا کہ معاملے کی غیر جانبدرانہ تحقیقات ہوگی اور سب کچھ سامنے لایا جائے گا۔دریں اثنا مظاہرین نے بتایا کہ فوج کے اعلیٰ آفیسران کے ساتھ ملاقات کے دوران ٹویٹ کا معاملہ اُٹھایا گیا۔
مزید پڑھیں: Rajouri Civilians Killing راجوری میں دو شہریوں کی ہلاکت کے بعد احتجاج
مقامی لوگوں کے مطابق فوج کے سینیئر آفیسران نے ٹویٹ پر معافی مانگی اور کہا کہ ایسا غلطی سے ہوا ہے لہذا وہ اس کو ری ٹویٹ کریں گے۔انہوں نے کہا کہ فوجی کمانڈر نے بتایا کہ کسی آفیسر نے غلطی سے ٹویٹ کیا ہے۔
بتادیں کہ فوج نے اپنے ایک ٹویٹ میں کہا تھا کہ ’راجوری میں ملٹری ہسپتال کے نزدیک جمعے کی صبح نامعلوم عسکریت پسندوں کی فائرنگ سے دو افراد ہلاک ہو گئے۔‘Civlian Killed In Rajouri