راجوری: سنٹرل ریزرو پولیس فورس (سی آر پی ایف) کا ایک افسر راجوری ضلع کے سندر بنی گاؤں میں آپریشنل ایریا ڈومینیشن گشت کے دوران چٹان سے گر کر اپنی جان سے ہاتھ دھو بیٹھا۔ تفصیلات کے مطابق جمعرات کے سندربنی کے بھجوال گاؤں کے موہڑہ لاریہ میں آپریشنل ڈیوٹی اور طویل فاصلے تک گشت کے دوران ایک سی آر پی ایف اہلکار پہاڑ پر پیر پھسلنے کے سبب کھائی میں گر گیا۔ اس دوران سی آر پی ایف نے ریسکیو آپریشن چلایا اور زخإی حالت میں سی آر پی ایف اہلکار کو گھاٹی سے باہر نکالا گیا۔
زخمی اہلکار کو سب ڈسٹرکٹ ہسپتال سندربنی پہنچایا گیا ،لیکن ڈاکٹروں نے اسے وہاں مردہ قرار دے دیا گیا۔ ہلاک ہونے والے انسپکٹر کی شناخت 37 سالہ سنیل کمار کے طور پر کی گئی ہے جو پٹنہ کے رہنے والے تھے۔ ہلاک ہونے والا آنسپکٹر سی آر پی ایف 122 بٹالین سے تعلق رکھتا تھا۔ بتایا جارہا ہے کہ سی آر پی ایف اہلکار ان کمپنیوں کا حصہ تھا جنہیں یکم جنوری کے دھانگری دہشت گردانہ حملے کے بعد راجوری اور پونچھ اضلاع میں اضافی فورس کے طور پر تعینات کیا گیا تھا۔متوفی کی لاش کو طبی اور قانونی کارروائی کے لیے سول ہسپتال سندربنی میں رکھا گیا ہے اور پولیس نے اس معاملے میں قانونی کارروائی شروع کردی ہے۔
مزید پڑھیں: CRPF ASI commits suicide سی آر پی ایف اہلکار کی مبینہ خود کشی
واضح رہے کہ سرحدی ضلع راجوری کے ڈونگری علاقے میں یکم جنوری کی شام نامعلوم بندوق برداورں کی فائرنگ اور ایک دھماکہ میں دو بچوں سمیت سات افراد ہلاک ہوگئے۔ ان حملوں میں کئی افراد زخمی بھی ہوئے ہیں۔ اس حملے کے بعد مرکزی حکومت نے علاقہ میں مزید سکیورٹی فورسز کو تعینات کیا تھا تاکہ کسی بھی عسکریت پسندانہ حملہ سے نمٹایا جائے۔