ETV Bharat / state

Elections in JK بی جے پی الیکشن کیلئے تیار، انتخابات کرانے کا حتمی فیصلہ چناو کمیشن کے حداختیار میں: رویندر رینا - الیکشن کمشن آف انڈیا

جموں وکشمیر میں آخری اسمبلی انتخابات نو برس قبل یعنی 2014 میں ہوئے تھے۔ 19 جون 2018 کو ریاست میں اس وقت صدر راج نافذ کیا گیا جب بی جے پی نے پی ڈی پی کی قیادت والی مخلوط حکومت سے علیحدگی اختیار کی اور اسمبلی میں اکثریت نہ ہونے کی صورت میں وزیر اعلیٰ محبوبہ مفتی کو اپنے عہدے سے مستعفی ہونا پڑا، بعد میں اس وقت کے گورنر سیتہ پال ملک نے اسمبلی کو برخاست کردیا۔

BJP JK President
رویندر رینا
author img

By ETV Bharat Urdu Team

Published : Oct 22, 2023, 5:43 PM IST

راجوری: بھارتیہ جنتا پارٹی کے جموں وکشمیر یونٹ کے صدر رویندر رینا نے اتوار کے روز کہا کہ بھاجپا الیکشن کے لئے پوری طرح سے تیار ہے۔انہوں نے کہا کہ جموں وکشمیر میں چناؤ کرانے کا فیصلہ الیکشن کمیشن کوکرنا ہے۔رویندر رینا نے راجوری کے کنڈی علاقے میں میاں بیوی کے بہیمانہ قتل کے بارے میں بتایا کہ یہ دہشت گردوں کی حرکت ہو سکتی ہے اور سکیورٹی ایجنسیوں کو اس حوالے سے اہم سراغ بھی ملے ہیں۔ان باتوں کا اظہار موصوف نے سرنکوٹ پونچھ میں عوامی دربار سے خطاب کے دوران کیا۔

انہوں نے کہا کہ بھارتیہ جنتا پارٹی الیکشن کے لئے پوری طرح تیار ہے، تاہم چناؤ کرانے کا فیصلہ الیکشن کمیشن کوکرنا ہے۔ان کے مطابق جموں وکشمیر میں تمام الیکشن کے لئے ہم نے پوری تیاری کی ہوئی ہیں۔رویندر رینا نے کہا کہ موجودہ مرکزی حکومت نے پچھلے نو سالوں کے دوران لوگوں کو ہر قسم کی سہولیت فراہم کی۔ انہوں نے بتایا کہ جموں وکشمیر میں تعمیر وترقی کا جال بچھانے، لوگوں کے مسائل حل کرنے، تعلیم یافتہ نوجوانوں کو سرکاری نوکریاں فراہم کرنے کی خاطر بی جے پی نے زمینی سطح پر کام کیا۔ان کے مطابق پچھلے تین برسوں کے دوران جموں وکشمیر میں امن و امان کی فضا واپس لوٹ آئی ہے ، دہشت گردی اور انتہا پسندی کا لگ بھگ خاتمہ ہو چکا ہے۔

یہ بھی پڑھیں: جموں و کشمیر میں انتخابات وقت پر ہوں گے، ترون چگ

غور طلب ہے کہ جموں وکشمیر میں آخری اسمبلی انتخابات نو برس قبل یعنی 2014 میں ہوئے تھے۔ 19 جون 2018 کو ریاست میں اس وقت صدر راج نافذ کیا گیا جب بی جے پی نے پیپلز ڈیموکریٹک پارٹی کی صدر محبوبہ مفتی کی قیادت والی مخلوط حکومت سے علیحدگی اختیار کی اور اسمبلی میں اکثریت نہ ہونے کی صورت میں وزیر اعلی کو اپنے عہدے سے مستعفی ہونا پڑا اور اس وقت کے گورنر سیتہ پال ملک نے20 جون 2018 کو اسمبلی کو برخاست کردیا۔

انہوں نے کہا کہ ”جموں وکشمیر میں جب بھی الیکشن ہونگے بی جے پی واحد بڑی پارٹی کے طور پر ابھر کر سامنے آئے گی۔“اس سے قبل بی جے پی صدر نے راجوری کے کوٹرناکہ کنڈی علاقے کا دورہ کیا جہاں پر گزشتہ دنوں نامعلوم افراد نے محمد اعظم اور اس کی بیوی گلزارا بیگم کا بے رحمی سے قتل کیا۔ رویندر رینا نے نامہ نگاروں سے بات چیت کے دوران بتایا کہ راجوری کے کنڈی علاقے میں میاں بیوی کا بے رحمی کے ساتھ قتل کیا گیا۔انہوں نے بتایا کہ مانا جارہا ہے کہ یہ دہشت گردوں کی حرکت ہو سکتی ہے تاہم پولیس ہر زاویہ سے اس معاملے کی تحقیقات کر رہی ہیں۔

یہ بھی پڑھیں: راجوری میں میاں بیوی کی گلا کٹی لاشیں برآمد

بھاجپا صدر نے کہا کہ سکیورٹی ایجنسیاں اس سارے معاملے کی چھان بین کر رہی ہیں اور انہیں کچھ سراغ بھی ملے ہیں۔ان کامزید کہنا تھا کہ محمد اعظم اور اس کے خاندان نے ہمیشہ لوگوں کی بھلائی کی خاطر اپنے آپ کو وقف رکھا اور وہ حب الوطنی کے جذبے سے سرشار تھے۔انہوں نے کہا کہ میاں بیوی کے قتل میں ملوث افراد کو کسی بھی صورت میں بخشا نہیں جائے گا اور انہیں بہت جلد کیفر کردار تک پہنچایا جائے گا۔رویندر رینا نے کہاکہ معاملہ ایل جی کی نوٹس میں لایا گیا اور قاتلوں کو اس کی بڑی قیمت چکانی پڑے گی-

(یو این آئی مشمولات کے ساتھ)

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.