جموں و کشمیر کے ضلع راجوری میں ایک دھماکے کی وجہ سے آرمی میجر اور ایک سپاہی زخمی ہو گیا، یہ دھماکہ لائن آف کنٹرول کے نزدیک پیش آیا ہے۔
فوج کے ایک اعلی افسر نے ای ٹی وی بھارت کو بتایا 'گزشتہ روز تقریباً دو بجے راجوری کے نوشہرہ علاقہ میں ایک دھماکہ پیش آیا۔ دھماکے میں میجر اور ایک سپاہی زخمی ہو گئے۔ دونوں زخمیوں کو فوج کے ہسپتال میں علاج کے لیے داخل کرایا گیا ہے۔
یہ بھی پڑھیے
ایل جی کی صدارت میں انتظامی کونسل کی میٹنگ
پانچ دنوں بعد عسکریت پسند کی لاش برآمد
ان کا مزید کہنا تھا 'میں آپ کو معاملے سے متعلق تمام تفصیلات نہیں فراہم کر سکتا۔ دونوں نوجوان معمولی طور پر زخمی ہیں اور اس وقت ان کی حالت کافی بہتر بتائی جا رہی ہے'۔
صوبہ جموں کے ضلع راجوری اور پونچھ میں آئے دن سرحد کے قریب جنگ بندی کی خلاف ورزی کی خبریں سامنے آرہی ہیں، آئے دن سرحد کے قریب لوگوں کے جان و مال کے نقصان کی خبریں موصول ہوتی ہیں۔
وہیں دوسری طرف بھارت-چین کشیدگی میں دن بہ دن اضافہ ہوتا جا رہا ہے، اسی طرز پر وزیر دفاع راجناتھ سنگھ لداخ میں لائن آف کنٹرول کی صورتحال پر آج ایک اہم اجلاس کی صدارت کرنے والے ہیں۔