ETV Bharat / state

Security Guard Committed Suicide نجی سیکیورٹی گارڈ نے پھندہ لگا کر خودکشی کرلی - جواہر لال نہرو انسٹی ٹیوٹ آف میڈیکل سائنسز

راجستھان میں اجمیر ڈویژن کے سب سے بڑے جواہر لال نہرو انسٹی ٹیوٹ آف میڈیکل سائنسز کی عمارت میں آج صبح ایک پرائیویٹ سکیورٹی گارڈ نے پھندہ لگا کر خودکشی کرلی۔ اسسٹنٹ پولیس انسپکٹر دیورام نے بتایا کہ فی الحال خودکشی کی وجوہات کا پتہ نہیں چل سکا ہے اور نہ ہی متوفی چندن سنگھ کے بیگ سے کوئی خودکشی نوٹ برآمد ہوا ہے۔ پولیس خودکشی کرنے کی اصل وجہ کا پتہ لگا رہی ہے۔ Security Guard Committed Suicide In Ajmer

Etv Bharat
Etv Bharat
author img

By

Published : Nov 24, 2022, 2:54 PM IST

اجمیر: راجستھان کے اجمیر ڈویژن کے سب سے بڑے جواہر لال نہرو انسٹی ٹیوٹ آف میڈیکل سائنسز کی عمارت میں آج صبح ایک پرائیویٹ سیکورٹی گارڈ نے پھندہ لگا کر اپنی زندگی کا خاتمہ کر لیا۔Security Guard Committed Suicide In Ajmer

جھنجھنو کے رہائشی صوبیدار چندن سنگھ جو کہ میڈیکل کالج کی لائبریری میں رات کی ڈیوٹی کرنے والے ایک پرائیویٹ سیکورٹی گارڈ تھے، نے وہاں پہلی منزل کی ریلنگ سے لٹک کر خودکشی کر لی۔ مقامی ملٹری ویلفیئر بورڈ کے افسر اور میڈیکل کالج کی اطلاع کے بعد صدر کوتوالی تھانہ پولیس جائے واقع پر پہنچی اور پھندے سے لٹکی لاش کو ہٹا کر جواہر لعل نہرو اسپتال کے مردہ خانہ میں بھیج دیا۔

میڈیکل کالج کے پرنسپل ڈاکٹر بی بی سنگھ بھی اطلاع ملنے پر جائے واقع پر پہنچ گئے اور ضروری ہدایات دینے کے بعد واپس چلے گئے۔ سینئر فزیشن ڈاکٹر آر کے۔ ماتھر نے بتایا کہ صبح آٹھ بجے متوفی کے پھندے سے لٹکنے کی اطلاع ملی۔ اس کے بعد یہاں آنے کے بعد میت کو مردہ خانے کے ڈیپ فریزر میں محفوظ کر دیا گیا ہے۔ ایک گارڈ رام سوروپ چودھری نے بتایا کہ متوفی صوبیدار چندن سنگھ مستقل طور پر رات کی ڈیوٹی کر رہا تھا اور آج صبح اسے پھندے سے لٹکے ہوئے دیکھا گیا۔ اسسٹنٹ پولیس انسپکٹر دیورام نے بتایا کہ فی الحال خودکشی کی وجوہات کا پتہ نہیں چل سکا ہے اور نہ ہی متوفی چندن سنگھ کے بیگ سے کوئی خودکشی نوٹ برآمد ہوا ہے۔ پولیس خودکشی کرنے کی اصل وجہ کا پتہ لگا رہی ہے۔

یہ بھی پڑھیں:Farmer Suicide In Marathwada مراٹھواڑہ میں نو مہینوں میں 750 سے زیادہ کسانوں نے خود کشی کی

یواین آئی

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.