ETV Bharat / state

Peaceful End of Khwaja Garib Nawaz Urs اجمیر میں خواجہ غریب نوازؒ کے عرس کا پرامن اختتام - etv bharat urdu khabar

سلطان الہند عطائے رسول حضرت خواجہ غریب نواز رحمۃ اللہ علیہ کا 811واں عرس وارث آل کی رسم کے ساتھ پرامن طور پر اختتام کو پہنچ گیا۔ گذشتہ 24 جنوری سے شروع ہوئے عرس مبارک میں برصغیر سے کثیر تعداد میں زائرین نے شرکت کی۔ Peaceful End of Khwaja Garib Nawaz Urs in Ajmer

Peaceful End of Khwaja Garib Nawaz Urs
Peaceful End of Khwaja Garib Nawaz Urs
author img

By

Published : Feb 2, 2023, 10:14 AM IST

اجمیر میں خواجہ غریب نوازؒ کے عرس کا پرامن اختتام

اجمیر شریف: ریاست راجستھان کے اجمیر شریف میں سلطان الہند عطاء رسول خواجہ غریب نواز رحمۃ اللہ علیہ کا 811واں عرس وارث آل کی رسم کے ساتھ پرامن طور پر اختتام کو پہنچ گیا۔ جنوری کی 24 تاریخ سے شروع ہوئے اس عرس مبارک میں برصغیر ہند وپاک سے کثیر تعداد میں زائرین نے شرکت کی۔ 9 رجب المرجب کو بڑے عقیدت و خلوص کے ساتھ عقیدت مند زائرین نے بڑے قل کی رسم میں حصہ لیا اور خواجہ صاحب کے آٹھ سو گیارہوں عرس مبارک کو نم آنکھوں سے الوداع کہا۔ قبل ازیں حضرت خواجہ غریب نواز کی بارگاہ اور اس کے در و دیوار کو گلاب جل اور عطر سے مہکا کر عقیدت مندوں نے بڑے قل کی رسم میں حصہ لیا۔ 9 رجب المرجب کے اس بڑے قل کی رسم میں اجمیر شریف درگاہ کے خادمین نے مزار اقدس کو غسل دیا۔

یہ بھی پڑھیں:

اس موقع پر خواجہ صاحب کے عاشقوں نے بھی درگاہ اطراف کو گلاب جل اور کیوڑا سے دھویا۔ گزشتہ سترہ برس سے اجمیر شریف عرس میں حاضری دینے والے بنارس کے رہنے والے محمد عمران بتاتے ہیں کہ انہیں خواجہ کے دربار میں بہت سکون ملتا ہے اور یہی وجہ ہے کہ ہر سال وہ اجمیر شریف 9 رجب المرجب کو بڑے قل کی رسم میں شرکت کرنے آتے ہیں۔ بڑے قل کی رسم کے موقع پر درگاہ انجمن شیخ زادگان کے سیکریٹری شیخ زاہد الحق چشتی نے بتایا کہ خادموں کی جانب سے ملک کی ترقی اور خوشحالی کے لیے خصوصی دعا کی جاتی ہے اور اجمیر آئے ہوئے تمام زائرین کی تمنائیں اور مرادیں پوری ہونے کے لیے خواجہ صاحب کے دربار میں عرض کی جاتی ہے۔

خواجہ صاحب کے دربار میں قل شریف کی رسم میں موجود عقیدت مند نم آنکھوں سے 811ویں عرس مبارک کو الوداع کرتے نظر آئے۔ اس موقع پر بطور عقیدت گلاب جل کو تبرک کے طور پر اپنے ساتھ لے جانے کے لیے عقیدت مند بیتاب نظر آئے اور ہر کوئی قل شریف کے منظر کو اپنے موبائل کے کیمرے میں یادگار کے طور پر قید کرتا نظر آیا۔

For All Latest Updates

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.