مرکزی وزیر ایس پی بگھیل کی جانب سے راجستھان کے وزیراعلی اشوک گہلوت کے خلاف دیئے گئے متنازعیہ بیان کے بعد دارالحکومت جے پور میں این ایس یو آئی کی جانب سے احتجاجی مظاہرہ کیا گیا۔
جے پور میں این ایس یو آئی کی جانب سے مظاہرہ کیا جا رہا تھا، اس کے بعد این ایس یو آئی کے کارکنان بی جے پی کے رہنما راگھو شرما کے گھر کے باہر جمع ہوکر احتجاجی مظاہرہ کرنے لگے۔
اسی دوران بی جے پی کارکنان موقع پر پہنچے اور دیکھتے ہی دیکھتے این ایس یو آئی اور بی جے پی کے کارکان کے درمیان مارپیٹ ہونے لگی۔معاملہ طول پکڑتا دیکھ مقامی لوگوں نے اس با ت کی اطلاع پولیس کو دی۔ جس کے بعد جواہر نگر تھانہ پولیس موقع پر پہنچی اور یہاں پر این ایس یو آئی کارکنان کو حراست میں لے لیا۔ اور دیر شام عدالت میں پیش کرنے کے بعدرہا کردیا گیا۔
مزید پڑھیں:جے پور میں پیرا ٹیچرس کا مظاہرہ جاری
دراصل دو روز قبل راجستھان کے بی جے پی کے ایک امیدوار کے انتخابی پروگرام میں شرکت کرنے پہنچے مرکزی وزیر ایس پی بگھیل کی جانب سے راجستھان کے وزیراعلی اشوک گہلوت پر متنازعہ بیان دیا گیا تھا۔ انہوں نے کہا تھا کہ "سو جھوٹے لوگ مرے ہوں گے تب اشوک گہلوت پیدا ہوئے ہوں گے" ان کے اس بیان کے بعد این ایس یو آئ کی جانب سے احتجاجی مظاہرہ کیا گیا۔