جے پور: مختلف اضلاع سے تعلق رکھنے والے مالی، سینی، کشواہا، شاکیہ اور موریہ سماج کے وفد نے جمعرات کو راجستھان کے وزیر اعلی اشوک گہلوت سے وزیر اعلی کی رہائش گاہ پر ملاقات کی۔ اس موقع پر اشوک گہلوت نے کہا کہ تعلیم ہی سماج کی ترقی کی بنیاد ہے۔ تعلیم یافتہ اور صحت مند معاشرہ ہی ملک کو ترقی کی راہ پر گامزن کر سکتا ہے۔ اس سلسلے میں ریاستی حکومت کی طرف سے تعلیم اور صحت کو ترجیح دیتے ہوئے کئی عوامی فلاحی اسکیمیں نافذ کی جا رہی ہیں۔ انہوں نے کہا کہ ریاست کا کوئی بھی شہری تعلیم اور صحت کی سہولیات سے محروم نہ رہے، یہ ریاستی حکومت کا مقصد ہے۔ وزیر اعلیٰ نے کہا کہ ریاستی حکومت صحت اور تعلیم کے شعبے میں ترجیحی بنیادوں پر کام کر رہی ہے۔
وزیر اعلیٰ چرنجیوی ہیلتھ انشورنس اسکیم کے ذریعے عام آدمی کو مہنگے علاج سے آزادی ملی ہے۔ راجستھان ملک کی واحد ریاست ہے جس نے ایک قانون بنا کر صحت کا حق دیا ہے۔ ہر ضلع میں میڈیکل کالج کھولے جا رہے ہیں۔ پچھلے چار سالوں میں ریاست میں 300 سے زیادہ نئے کالج کھولے گئے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ راجیو گاندھی اسکالرشپ فار اکیڈمک ایکسیلنس اسکیم کے ذریعے 500 ہونہار طلباء کو اعلیٰ تعلیم کے لیے بیرون ملک بھیجا جا رہا ہے۔ مہاتما گاندھی انگلش میڈیم اسکولوں نے غریب طلبہ تک انگلش میڈیم تعلیم کی رسائی کو یقینی بنایا ہے۔ وفد نے ریاستی حکومت کی طرف سے چلائی جارہی عوامی بہبود کی اسکیموں اور مہنگائی ریلیف کیمپوں کے ذریعہ ریاست کے لوگوں کو فراہم کی جارہی راحت کے لئے اظہار تشکر کیا۔
یہ بھی پڑھیں: Rajasthan Govt راجستھان میں پروموشن، پنشن، خصوصی تنخواہ سمیت کئی اہم فیصلے
یو این آئی