ETV Bharat / state

Brides father Attacks Groom in Rajasthan سات پھیرے کے بعد دلہن کے والد کا دولہے پر حملہ

ڈُنگر پور میں بیٹی کی پسند کی شادی سے ناراض والد نے شادی کے سات پھیرے کے بعد اپنے داماد پر تلوار سے حملہ کر دیا۔ اس واقعے میں دولہا اور دلہن سمیت کل چار افراد زخمی ہوئے ہیں، جنہیں علاج کے لیے ہسپتال میں داخل کرایا گیا ہے۔

Etv Bharat
Etv Bharat
author img

By

Published : May 30, 2023, 8:41 AM IST

دلہن کے والد کا دولہے پر تلوار سے حملہ

ڈنگر پور: راجستھان کے ضلع ڈنگر پورکے اوبیری تھانہ علاقے کے باربودانیہ گاؤں سے ایک عجیب واقعہ سامنے آیا ہے۔ یہاں ایک والد نے بیٹی کی شادی کے سات پھیرے کے بعد دولہے پر تلوار سے حملہ کر دیا۔ اس حملے میں دولہا، بیٹی سمیت کل چار افراد زخمی ہوئے ہیں، جنہیں علاج کے لیے ہسپتال میں داخل کرایا گیا ہے۔ بتایا جارہا ہے کہ والد بیٹی کی پسند کی شادی سے ناراض تھے اور ان کی بیٹی دو مہینے قبل اس نوجوان کے ساتھ فرار ہوگئی تھی۔ جس سے ناراض ہو کر لڑکی کے والد نے شادی ہوتے ہی اس پر تلوار سے حملہ کر دیا۔ دراصل، ڈنگر پور ضلع کے ساگواڑہ تھانہ علاقے کے کھڈاگدا گاؤں سے پربھو یادو کے بیٹے چراغ کی بارات پیر کی صبح بربودنیا گاؤں میں کالورام یادو کے گھر گئی تھی۔ شادی کے حوالے سے دونوں خاندانوں میں جوش و خروش کا ماحول تھا۔ بارات کے پہنچتے ہی دلہن کے گھر والوں نے باراتیوں کا شاندار کا استقبال کیا۔ اسی دوران شادی کے سات پھیرے مکمل ہونے کے کچھ ہی دیر بعد سسر کالورام اپنے داماد کو ایک کمرے میں لے گئے، جہاں انہوں نے داماد چراغ یادو پر تلوار سے حملہ کردیا۔

اچانک دولہے پر حملے کی خبر نے ہر طرف کہرام مچا دیا۔ اس دوران جب دلہن بھاونا بچاؤ کے لیے آئی تو باپ نے اس پر بھی حملہ کردیا۔ اس کے علاوہ دولہے کا بھائی انوراگ ولد پربھو یادو اور روہت ولد پرشوتم ویشنو ساکن پرتاپور بھی اس حملے میں شدید زخمی ہو گئے۔ حملے کے واقعے کے بعد موقع پر افراتفری مچ گئی۔ اس معاملے میں اوبیری پولیس اسٹیشن کے افسر دیویندر سنگھ راؤ نے کہا کہ ابھی تک اس واقعہ کے بارے میں کوئی رپورٹ موصول نہیں ہوئی ہے۔ رپورٹ آنے کے بعد مزید کارروائی کی جائے گی۔ فی الحال تمام زخمیوں کو ساگواڑہ ہسپتال میں داخل کرایا گیا ہے۔ بتادیں کہ دو مہینے قبل بیٹی کے فرار ہونے سے والد کالورام کافی ناراض تھے۔ اس کے ساتھ ہی انہوں نے اوبیری پولیس اسٹیشن میں گمشدگی کی رپورٹ بھی درج کرائی تھی۔ جس کے بعد پولیس نے بھاونا کو حراست میں لے لیا تھا۔ تاہم لڑکی نے چراغ سے ہی شادی کرنے کی بات کی تھی۔ باپ بیٹی کے اصرار پر راضی ہو گیا لیکن محبت کی شادی سے ناخوش تھے۔ یہی وجہ ہے کہ شادی ہوتے ہی باپ نے تلوار سے حملہ کر دیا۔

یہ بھی پڑھیں : Jhunjhunu Road Accident جھنجھنو میں سڑک حادثہ، نو افراد ہلاک

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.