اجمیر: راجستھان کے اجمیر میں خواجہ معین الدین چشتی کے مزار پر بنگلہ دیش کی وزیراعظم شیخ حسینہ کے دورے کو لے کر تیاریاں زور شور سے جاری ہے۔آج اس سلسلہ میں ضلع انتظامیہ, پولیس محکمہ،انٹیلی جنس اور درگاہ کمیٹی میں شامل ذمہ داران کی اہم میٹنگ بھی ہونی ہے۔Bangladesh Prime Minister Sheikh Hasina Will Visit Ajmer Sharif On 8 September
شیخ حسینہ کا خاندان حضرت خواجہ غریب نواز رحمتہ اللہ علیہ سے بہت عقیدت رکھتا ہے اور کئی عرصے پہلے اجمیر کے خادم محلہ میں بھی وقت گزار چکا ہے۔اس مرتبہ ان کے دورے کو لے کرجوش و خروش پایا جارہا ہے۔
خادم سید کلیم الدین چشتی اور ان کے خاندان سے شیخ حسینہ کے بہت قریبی رشتہ ہے ۔یہں وجہ ہے کہ خواجہ معین الدین چشتی کے مزار پر چشتی کے خاندان کے خادم ہی انہیں حاضری کرواتے ہیں۔ فی الحال شیخ حسینہ کی درگاہ زیارت کو لے کر بنگلہ دیش کے بڑے بزنس مین اور وزیر گزشتہ شب اجمیر پہنچ چکے ہیں۔ تمام لوگ اجمیر ضلع انتظامیہ سے شیخ حسینہ کے سفر کے تعلق پرتبادلہ خیال کریں گے۔
یہ بھی پڑھیں:Rajasthan Waqf Board وقف بورڈ ممبروں کی میٹنگ یکم ستمبر کو
وزیراعظم شیخ حسینہ کے دورے کے دوران سیکیورٹی انتظامات سے لے کر اہم تبادلہ خیال کیا جارہا ہے۔بنگلہ دیش اس دورے کو لے کرکافی پرجوش ہے ۔