ETV Bharat / state

Pakistani Drone Near Amritsar Border بی ایس ایف نے منشیات کی کھیپ لے جانے والے پاکستانی ڈرون کو مار گرایا - امرتسر میں بی ایس ایف کی تلاشی آپریشن

بی ایس ایف نے سرحد پار سے پنجاب میں منشیات کی کھیپ پہنچانے والے ڈرون کو مار گرایا۔ بی ایس ایف نے ڈرون کے پاس سے 3 کلو 200 گرام ہیروئن برآمد کیا ہے۔ Pakistani Drone in Punjab

بی ایس ایف نے منشیات کی کھیپ لے جانے والے پاکستانی ڈرون کو مار گرایا

author img

By

Published : Jun 5, 2023, 9:37 AM IST

جالندھر: امرتسر کی بین الاقوامی سرحد پر تعینات بارڈر سیکورٹی فورس (بی ایس ایف) کے جوانوں نے رتن کھرد گاؤں کے نزدیک منشیات کی کھیپ کے ساتھ ایک پاکستانی ڈرون کو مار گرایا۔ بی ایس ایف کے تعلقات عامہ کے ایک افسر نے پیر کو بتایا کہ اتوار کی رات تقریباً 0945 بجے، گہرائی والے علاقے میں تعینات بارڈر سیکورٹی فورس کے چوکس دستوں نے امرتسر کے رتن کھرد گاؤں کے قریب ایک پاکستانی ڈرون کا پتہ لگایا۔ انہوں نے کہا کہ جوانوں نے ڈرون کو روکنے کے لئے فوری ردعمل ظاہر کرتے ہوئے منشیات کی کھیپ لے جانے والے پاک ڈرون کو مار گرایا۔ بعد میں علاقے کی تلاشی کے دوران، بی ایس ایف کے اہلکاروں نے گاؤں کے کھیتوں سے ایک سیاہ رنگ کا ڈرون (کواڈ کاپٹر، ڈی جے آئی میٹریس، 300 آر ٹی کے) اور ہیروئن کے تین پیکٹ برآمد کیے جن کا وزن 3 کلو 200 گرام تھا۔

وہیں ہفتہ کے روز بارڈر سیکیورٹی فورس (بی ایس ایف) اور پنجاب پولیس نے امرتسر کے مضافات میں ایک مشترکہ آپریشن میں پاکستانی ڈرون سے گرائی گئی ہیروئن منشیات کی ایک بڑی کھیپ برآمد کی۔ بی ایس ایف نے کہا کہ ہفتہ کی اولین ساعتوں میں امرتسر ضلع کے رائے گاؤں کے مضافات میں ڈرون اور بندوق کی آوازیں سنی گئیں۔ سیکورٹی فورسز نے علاقے کی تلاشی شروع کی جس کے بعد فوجیوں نے ایک کھیت سے مشتبہ منشیات کے پانچ پیکٹوں کی ایک بڑی کھیپ برآمد کی۔ بی ایس ایف نے کہا کہ سامان کے ساتھ لوہے کی ایک انگوٹھی بھی لگی ہوئی تھی۔ حکام کے مطابق مشتبہ منشیات (ہیروئن) کی برآمد شدہ کھیپ کا کل وزن تقریباً 5.5 کلو گرام ہے۔

یہ بھی پڑھیں: Drug Recovery in Punjab امرتسر میں پاک ڈرون سے گرائی گئی منشیات کی کھیپ برآمد

یو این آئی

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.