ETV Bharat / state

Police destroyed wild bung: اونتی پورہ پولیس نے خود رو بھنگ کو کیا تباہ

ضلع پلوامہ کے اونتی پورہ علاقے میں حکام کی جانب سے خود رو بھنگ کے خلاف شروع کی گئی مہم کو مقامی باشندوں نے ’’احسن‘‘ اور ’’وقت کی ضرورت‘‘ قرار دیتے ہوئے اس مہم میں از خود شرکت کرنے کے عزم کا اظہار کیا۔ Wild cannabis destroyed in south kashmir

اونتی پورہ  پولیس نے خود رو بھنگ کو کیا تباہ

author img

By

Published : Jul 31, 2023, 6:58 PM IST

اونتی پورہ پولیس نے خود رو بھنگ کو کیا تباہ

پلوامہ (جموں و کشمیر) : وادی کشمیر میں جہاں منشیات کی وبا ہر گزرتے دن کے ساتھ پھیل رہی ہے وہیں منشیات کا قلع قمع کرنے کے لیے ان دنوں وادی کے اطراف واکناف میں پولیس اور میونسپل کمیٹیاں خود رو (جنگلی) بھنگ کو تباہ کرنے کی مہم چلا رہی ہے۔ منشیات خاص کر خود رو بھنگ کے خلاف کی جانے والی ان کارروائیوں کا مقامی باشندے بھی بڑھ چڑھ کر ساتھ دے رہے ہیں۔

جنوبی کشمیر کے ضلع پلوامہ میں اونتی پورہ پولیس نے بھنگ کے خلاف مہم میں تیزی لاتے ہوئے پی ڈی اونتی پورہ میں سڑکوں کے کناروں سمیت دیگر اراضی پر خود رو جنگلی بھنگ کو تباہ کرنے کا سلسلہ شروع کیا ہے۔ یہ مہم میونسپل کمیٹی کے ایس ڈی پی او ممتاز علی بھٹی کی نگرانی میں شروع کی گئی جس دوران کئی دہیات میں پھیلی اس بھنگ کی کاشت کو بڑے پیمانے پر تہس نہس کیا گیا۔ اس مہم میں حکام نے لاٹھیوں کے ساتھ ساتھ کٹر کے ذریعے بھی خودرو بھنگ کی کاشت کو تباہ کیا تاکہ سماج دشمن عناصر اس کو دیگر مقاصد کے لیے استعمال نہ کر سکیں۔ مقامی لوگوں نے پولیس اور میونسپل کمیٹی کی جانب سے شروع کی گئی اس مہم کو اچھی پہل قرار دیتے ہوئے ’’اس مہم مستقبل میں بھی جاری‘‘ رکھنے کی خواہش ظاہر کی۔

مزید پڑھیں: Wild Cannabis Destroyed in Kulgam کولگام میں جنگلی بھنگ کی کاشت تباہ

محمد یوسف نامی ایک مقامی شہری نے ای ٹی وی بھارت کو بتایا کہ ’’پولیس کی جانب سے منشیات کی وبا کے خلاف مہم لائق تحسین ہے۔‘‘ انہوں نے عوام الناس سے بھی اس مہم میں شرکت کرنے کی اپیل کرتے ہوئے کہا: ’’عوام کو منشیات مخالف مہم میں سرکار پر تکیہ نہیں کرنا چاہئے بلکہ از خود اس بھنگ کو تباہ کرنا چاہئے کیونکہ منشیات ہمارے سماج کے لیے سم قاتل ثابت ہو رہا ہے۔‘‘

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.