ترال ٹاؤن کو جاذب بنانے کی غرض سے بدھ کو میونسپل کمیٹی ترال نے شریف آباد اور اس سے ملحقہ محلہ جات میں خصوصی مہم کے تحت خودرو بھنگ کو تباہ کیا۔ میونسپل عملہ نے سڑک کے اطراف میں گھاس پھوس کے علاوہ خودرو بھنگ کو ہٹایا، وہیں انہوں نے سڑک کے کناروں پر جمع کوڑا کرکٹ کو بھی ٹھکانے لگایا۔
اس مہم میں میونسپل کمیٹی ترال کے افسروں کے علاوہ صفائی اہلکاروں اور ترال پولیس نے بھی شرکت کی۔
میڈیا سے بات کرتے ہوئے میونسپل کمیٹی ترال کے کونسلر نے بتایا کہ عوامی شکایات کے بعد میونسپل کمیٹی کی جانب سے خودرو بھنگ کے خلاف مہم شروع کی گئی۔
مزید پڑھیں: منشیات کے خلاف مہم: بانڈی پورہ میں بھنگ کی کاشت تباہ
انہوں نے کہا کہ منشیات کے بڑھتے رجحان کے پیش نظر عوام کو بھی منشیات کا قلع قمع کرنے میں انتظامیہ کو تعاون فراہم کرنا چاہئے۔
وہیں انہوں نے عوام سے آس پاس کے ماحول کو صاف رکھنے اور سڑکوں کے اطراف میں کوڑا کرکٹ نہ پھینکنے کی بھی اپیل کی۔