ETV Bharat / state

Water Pipe Damaged in Tral بس اسٹینڈ ترال میں واٹر پائپ لائن پھٹنے کی خبر سے محکمہ جل شکتی بے خبر

بس اسٹینڈ ترال میں گذشتہ ایک ہفتہ سے پانی کی پائپ لائن پھٹی ہوئی ہے، تاہم آج تک اس پائپ کو ٹھیک کرنے کے لیے کوئی بھی محکمہ سامنے نہیں آیا۔ مقامی لوگوں نے اے ڈی سی ترال سے اس معاملے کی جانب توجہ دینے کی اپیل کی۔

water-supply-pipe-in-bus-stand-breaks-dept-in-slumber-since-a-week
بس اسٹینڈ میں پانی کی پایپ پھٹنے کی خبر سے بے خبر محکمہ جل شکتی
author img

By

Published : Mar 10, 2023, 4:23 PM IST

بس اسٹینڈ میں پانی کی پایپ پھٹنے کی خبر سے بے خبر محکمہ جل شکتی

ترال: بس اسٹینڈ ترال کے بیچوں بیچ ایک پانی کی بڑی پائپ لائن پھٹنے کی وجہ سے صاف وشفاف پانی کی ایک بڑی مقدار ضائع ہو رہی ہے۔ لیکن افسوس کا مقام ہے کہ گذشتہ ایک ہفتے سے بس اسٹینڈ کے بیچوں بیچ راہ چلتے حکام کی نظروں سے اوجھل ہے جس کی وجہ سے مقامی لوگوں نے ناراضگی کا اظہار کیا ہے۔ مقامی لوگوں کے مطابق گذشتہ ہفتے سے ترال کے بس اسٹینڈ میں پانی کی پایپ پھٹ گئی تھی اور اسے صاف وشفاف پانی کی ایک بڑی مقدار ضائع ہو رہی ہے جس کی وجہ سے اس پایپ سے پانی حاصل کرنے والے وارڈوں میں پینے کے پانی کی قلت پیدا ہو گئی ہے۔

مقامی لوگوں کے مطابق اگرچہ اس حوالے سے انہوں نے محکمہ جل شکتی اور آر اینڈ بی سے رابطہ قائم کیا تاہم یہ دونوں محکمے اس کام کے لئے ایک دوسرے کو ذمہ دار قرار دے رہے ہیں اور معاملے کو سلجھانے سے راہ فرار اختیار کرتے ہیں۔ لوگوں کے مطابق گذشتہ برس لاکھوں روپئے خرچ کر کے بس اسٹینڈ میں میکڈمایزیشن کیا گیا تھا تاہم پانی پایب پھٹنے سے سڑک خراب ہو رہی ہے۔ لوگوں کے مطابق اگر ایک پھٹی پایپ کو بند کرنے میں ٹاؤن کے اندر ہفتے لگ جاتے ہیں تو،گاوں دیہات میں صورتحال کیا ہو سکتی ہے۔

مزید پڑھیں: Shopping Complex in Bus Stand Tral: ترال، متاثرہ دکانداروں کے لیے تعمیر ہو گا شاپنگ کمپلیکس
مقامی لوگوں کے مطابق گوڈ گورننس کے نام پر اگر چہ سرکاری سطح پر بڑے پروگرام منعقد کیے جا رہے ہیں اور ان کی تشہیر پر لاکھوں روپے صرف بھی کیے جاتے ہیں لیکن زمینی سطح پر ایک چھوٹے سے کام کے لیے حکومت پیسے فراہم نہیں کرتی۔مقامی لوگوں نے اے ڈی سی ترال سے اس معاملے کی نسبت فوری مداخلت کی اپیل کی ہے۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.