پلوامہ: جنوبی کشمیر South Kashmir کے ضلع پلوامہ کے ہانجن علاقے کے باشندوں نے محکمہ جل شکتی کے خلاف احتجاج Hanjan Pulwama Residents Protest Against Jal shakti کرتے ہوئے الزام عائد کیا کہ علاقہ میں پینے کے پانی کی شدید قلت Water Scarcity in Hanjan Pulwama کے باوجود محکمہ خاموش تماشائی بنا بیٹھا ہے۔
ہانجن علاقے کے باشندوں نے ڈی سی آفس پلوامہ کے باہر محکمہ جل شکتی کے خلاف احتجاج Hanjan Pulwama Residents Protest Against Jal Shakti کرتے ہوئے دعویٰ کیا کہ ’’علاقے کے باشندوں کو پینے کا صاف پانی فراہم کرنے کی غرض سے فروٹ منڈی پچہار کے نزدیک ایک ٹیوب ویل کھودا گیا جس سے دیگر علاقوں کو پانی فراہم کرکے ہانجن کے باشندوں کو پینے کے پانی سے محروم رکھا گیا۔‘‘
انہوں نے دعویٰ کیا کہ اُس وقت کی حکومت نے بور ویل کو ہانجن علاقے کے باشندوں کے لیے مخصوص رکھنے کا وعدہ کیا تھا تاہم محکمہ جل شکتی نے ہانجن کے باشندوں کو پانی فراہم کرنے کے بجائے دیگر علاقہ جات کو پانی سپلائی کیا جس کے سبب علاقے میں پینے کے پانی کی شدید قلت Water Scarcity in Hanjan Pulwama ہے۔
احتجاج کر رہے لوگوں کے مطابق بور ویل زیادہ بڑا نہیں ہے اس وجہ سے بور ویل کا پانی ایک سے زائد بستیوں کی پانی کی ضرورت کو پورا نہیں کر سکتا۔
انہوں نے انتظامیہ سمیت محکمہ جل شکتی سے ہانجن علاقے میں نصب بور ویل کا پانی ہانجن علاقے کے باشندوں کے لیے ہی مخصوص رکھنے کا مطالبہ کیا۔