ترال کے تحصیل آری پل میں آج ووٹرس دن منایا گیاVoters day celebrated in Ari pul Tral اس موقع پر ایڈشنل ڈپٹی کمشنر ترال شبیر احمد رینہ خصوصی مہمان کی حیثیت سے شرکت کی جبکہ تحصیلدار آری پل عامر سہیل مہمان زی وقار کی حیثیت سے شامل رہے۔ اس موقع پر آری پل تحصیل سے وابسطہ بی ایل اوز اور لوگوں کی ایک خاصی تعداد نے شرکت کی۔
جس دوران نئے ووٹروں کو جمہوری حق کا استعمال کرنے اور اپنا رول سماج کے تییں ادا کرنے کے حوالے سے ماہرین نے مفصل روشنی ڈالی پروگرام کے دوران ایک پینٹنگ مقابلے کا بھی انقعاد کیا گیا جس میں اسکولی بچوں نے حصہ لیا۔
میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے تحصیلدار آری پل عامر سہیل نے بتایا کہ جمہوریت کو مضبوط بنانے کے لیے راے دہندگان کو آگاہ ہونا از حد ضروری ہے اور اسی سلسلے میں آج اس پروگرام کا اہتمام کیا گیا ۔جس میں عام لوگوں نے بھی بڑھ چڑھ کر شمولیت کی انہوں نے مزید بتایا کہ اس طرح کے پروگرام مستقبل میں بھی جاری رکھیں جائیں گے۔