ETV Bharat / state

Awantipora Road Accident اونتی پورہ سڑک حادثہ، دو غیر ریاستی افراد جاں بحق، نو لوگ زخمی - دو غیر ریاستی افراد جاں بحق، نو دیگر زخمی

اونتی پورہ میں ایک خوفناک سڑک حادثہ پیش آیا جس کے نیتجے میں دو افراد ہلاک، جب کہ نو افراد شدید زخمی ہوگئے ہیں۔ فوت ہونے والے افراد کی شناخت لکشمن دمکا ساکن جھارکھنڈ اور سمن دیوی ساکن مدھیہ پردیش کے طور پر کی گئی ہے۔

Etv Bharat
Etv Bharat
author img

By

Published : May 18, 2023, 10:57 AM IST

Updated : May 18, 2023, 12:37 PM IST

اونتی پورہ: سرینگر جموں قومی شاہراہ پر اونتی پورہ کے نزدیک ٹریفک کے ایک دلدوز حادثے میں دو بیرونی ریاست افراد ہلاک جب کہ نو دیگر زخمی ہوگئے ہیں۔ اطلاعات کے مطابق یہ حادثہ آج صبح بارسو اونتی پورہ میں گوری پورہ پل کے نزدیک پیش آیا جب جموں سے سرینگر آ رہا ایک ٹیمپو زیر نمبر Jk06/3355 لڑھک گیا جس دوران ٹیمپو میں سوار دو افراد موقع پر ہی لقمہ اجل بن گے جب کہ دیگر نو زخمی ہوگئے۔ حادثے کی خبر ملتے ہی مقامی لوگوں کے ساتھ ساتھ، پولیس اور ٹریفک پولیس کے اہلکار موقعے پر پہنچے اور زخمیوں کو علاج معالجہ کے لیے اسپتال پہنچایا جہاں ان کا علاج چل رہا ہے۔ فوت ہونے والے افراد کی شناخت لکشمن دمکا ساکن جھارکھنڈ اور سمن دیوی ساکن مدھیہ پردیش کے طور پر کی گئی ہے۔ اونتی پورہ پولیس نے معاملے کی نسبت کیس درج کر کے تحقیقات شروع کر دی ہے۔ ایس ایس پی اونتی پورہ اعجاز زرگر نے ای ٹی وی بھارت کو بتایا کہ زخمیوں کو علاج معالجے کے لیے پی ایچ سی اونتی پورہ پہنچایا گیا ہے جب کہ فوت ہوئے افراد کو ایس ڈی ایچ پامپور منتقل کر دیا گیا ہے۔

کولگام سڑک حادثہ، سی سی ٹی وی ویڈیو

دوسری جانب جنوبی کشمیر کے ضلع کولگام میں جامع مسجد دیوسر کے قریب ایک تیز رفتار ڈمپر ٹرک نے آلٹو کار کو ٹکر مار دی جس کے نتیجے میں کار میں سوار تین افراد زخمی ہو گئے ہیں۔ پولیس زرائع کے مطابق جمعرات صبح دیوسر گاؤں میں ایک ڈمپر زیر نمبر JK03 E 2397 اور آلٹو کار زیر نمبر JK 13 C 8685 سے ٹکرا گیا، جس کے نتیجے میں کار میں سوار تین افراد زخمی ہو گئے۔ زخمیوں کو کو علاج معالجے کے لیے ضلع ڈسٹرکٹ اسپتال کولگام منتقل کیا گیا، جہاں سے انہیں مزید علاج معالجے کے لیے ایس کے آئی ایم ایس SKIMS سری نگر ریفر کیا گیا۔ زخمیوں کی شناخت ارشاد احمد ولد غلام احمد، گوہراحمد ولد غلام محی الدین و شاہنواز احمد لون ولد عبدا لکبیر ساکنان شوپیان کے طور پر کی گئی ہے۔ دریں اثناء پولیس نے اس سلسلے میں ایف آئی آر درج کر کے مزید تفتیش شروع کر دی ہے۔

یہ بھی پڑھیں: Road Accident In Kulgam کولگام میں موٹر سائیکل کی ٹکر سے خاتون از جان

Last Updated : May 18, 2023, 12:37 PM IST
ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.