ETV Bharat / state

سیاحتی مقام شکار گاہ میں رضاکارانہ صفائی مہم کا آغاز - Shikargah cleaned by volunteers

مہم میں محکمہ وائلڈ لائف، میونسپل کمیٹی ترال سے وابستہ اہلکار اور ایس ایچ او ترال جی ایم راتھر کے علاوہ رضاکار نوجوانوں کی ایک بڑی تعداد نے شرکت کی۔

Tral: Shikargah cleaned by volunteers
مشہور سیاحتی مقام شکار گاہ میں رضاکارانہ صفائی مہم کا آغاز
author img

By

Published : Jul 12, 2020, 4:47 PM IST

جنوبی کشمیر کے سب ڈسٹرکٹ ترال کے مشہور سیاحتی مقام شکار گاہ میں صفائی کے فقدان کو دیکھ کر رضاکارانہ طور پر آج چند نوجوانوں نے رضاکار تنظیم اور پولیس و سیول انتظامیہ کے باہمی اشتراک سے شکارگاہ کے اندر کوڑا کرکٹ صاف کیا۔

اس موقع پر رضاکاروں نے مشہور سیاحتی مقام کی صفائی کی اور پارک میں موجود کچرے کو ہٹایا۔

مشہور سیاحتی مقام شکار گاہ میں رضاکارانہ صفائی مہم کا آغاز

اس ضمن میں ای ٹی وی بھارت کے ساتھ بات کرتے ہوئے ترال کے ایک مقامی صحافی اور سماجی کارکن عرفان امین نے بتایا کہ گزشتہ دنوں اس نے اپنے چند ساتھیوں کے ہمراہ شکارگاہ کا دورہ کیا تھا جس دوران وہاں گندگی کے ڈھیر دیکھ کر وہ بہت مایوس ہوا اور اسی وقت انہوں نے شکارگاہ کو صاف کرنے کا فیصلہ کیا۔ انہوں نے سماجی ویب سائٹس کا استعمال کر کے نوجوانوں کی توجہ اس جانب مبذول کرائی جسکے بعد ایک بڑی تعداد میں نوجوانوں نے اس مہم میں جڑنے کا ارادہ ظاہر کیا اور آج انہوں نے یہ کارنامہ انجام دیا۔
اس مہم میں محکمہ وایلڈ لایف، میونسپل کمیٹی ترال سے وابستہ اہلکار اور ایس ایچ او ترال جی ایم راتھر کے علاوہ رضاکار نوجوانوں کی ایک بڑی تعداد نے شرکت کی۔
واضح رہے کہ ای ٹی وی بھارت نے شکارگاہ میں موجود بریڈنگ سینٹر کی ناگفتہ حالت اور صفائی کے فقدان پر حال ہی میں دو بار رپورٹس نشر کی تھیں۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.