ETV Bharat / state

Tipper Falls into jehlum پامپور میں جہلم میں ٹپر گرنے سے ڈرائیور کی موت - پامپور میں ٹپر دریائے جہلم میں گر گیا

گالندر پانپور میں ہفتہ کے روز ایک دلدوز سڑک حادثہ میں ایک ٹپر ڈرائیور ہلاک ہوگیا ہے۔ متوفی کی شناخت شبیر احمد ڈار کے بطور ہوئی ہے۔

tipper-falls-into-jehlum-in-pampore-driver-died
پامپور میں جہلم میں ٹپر گرنے سے ڈرائیور کی موت
author img

By ETV Bharat Urdu Team

Published : Oct 7, 2023, 5:18 PM IST

پامپور میں جہلم میں ٹپر گرنے سے ڈرائیور کی موت

پامپور(پلوامہ): ضلع پلوامہ کے گالندر پانپور میں ہفتہ کے روز اُس وقت کہرآم مچ گیا جب ایک ٹیپر دریائے جہلم میں اچانک گر گیا۔ اس حادثہ میں گاڑی کا ڈراٸیور موقع پر ہی ہلاک ہوگیا ہے۔ تفصیلات کے مطابق ٹپر جس کی رجسٹریشن نمبر JK01AL-5901 گالینڈر پامپور میں اچانک ڈرائیور کے قابو سے باہر ہوکر دریائے جہلم میں ڈوب گیا۔عین شاہدین کے مطابق اگرچہ حادثے کے فوراً بعد مقامی لوگوں اور پولیس نے ریسکیو آپریشن چلایا اور ٹیپر کو پانی سے باہر نکالنے کی کوشش کی، تاہم اس میں سوار ڈرائیور کی موت واقع ہو چکی تھی۔

پولیس نے ڈرائیور کی شناخت شبیر احمد ڈار ولد محمد رمضان ڈار ساکن گالندر پانپور کے طور پر کی ہے۔لاش کو پانی سے نکالنے کے بعد پولیس نے اسے سب ڈسٹرکٹ ہسپتال پانپور پہنچایا، جہاں تمام سرکاری لوازمات کے بعد لاش کو لواحقین کے حوالے کر دیا گیا ہے۔ اس حوالے سے پانپور پولیس نے کیس درج کر کے مزید تحقیقات شروع کر دی ہے۔

مزید پڑھیں: Doda Accident ڈوڈہ میں گاڑی کھائی میں گرنے سے تین مزدور ہلاک، پانچ دیگر شدید زخمی

وہیں میڈیکل آفسر پانپور بلال احمد نے اس حوالے سے بتایا کہ گالندر میں ٹیپر پانی میں ڈوب جانے کے ڈرائیور کو مردہ حالت میں ہسپتال لایا گیا، تاہم ڈاکٹروں کو اسے طبی جانچ کے بعد مردہ قرار دیا۔ انہوں نے کہا کہ بعد میں لاش کا پوسٹ مارٹم کیا گیا اور اس کے بعد تدفین کے لیے لاش کو لوحقین کے سپرد کیا گیا۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.