ETV Bharat / state

Accident in Awantipora اونتی پورہ سڑک حادثہ میں تین سی آر پی ایف اہلکار زخمی - اونتی پورہ سڑک حادثہ کی سی سی ٹی وی فوٹیج

اونتی پورہ علاقے میں بدھ کی شام ایک سڑک حادثے میں سی آر پی ایف کے تین اہلکار زخمی ہو گئے۔ زخمیوں کو علاج ہسپتال میں چل رہا ہے۔ وہیں اس حادثہ کی سی سی ٹی وی فوٹیج بھی منظرعام پر آگئی۔

three-crpf-jawans-injured-at-awantipora-by-speedy-truck
اونتی پورہ سڑک حادثہ میں تین سی آر پی ایف اہلکار زخمی
author img

By

Published : May 24, 2023, 8:42 PM IST

اونتی پورہ میں سڑک حادثہ میں تین سی آر پی ایف اہلکار زخمی

اونتی پورہ: جنوبی کشمیر کے پلوامہ ضلع کے اونتی پورہ علاقے میں بدھ کی شام ایک سڑک حادثے میں سی آر پی ایف کے کم از کم تین اہلکار زخمی ہو گئے۔ ایک عہدیدار نے بتایا کہ نمبل اونتی پورہ میں نیشنل ہائی وے پر ایک تیز رفتار ٹرک ڈرائیور کے قابو سے باہر ہوکر سڑک کے دوسری طرف کھڑی سی آر پی ایف کے گاڑی سے ٹکر گئی۔ انہوں نے کہا کہ اس واقعے میں 130 بٹالین کے سی آر پی ایف کے تین اہلکار زخمی ہوئے جنہیں علاج کے لیے ہسپتال منتقل کیا گیا ہے، جہاں ان کا علاج معالجہ چل رہا ہے
اس حادثے کی سی سی ٹی وی فوٹیج بھی منظر عام پر آگئی ۔فوٹیج میں صاف طرح سے دیکھا جاسکتا ہے کہ کس طرح ٹرک ڈرائیور نے اپناقابو کھو دیا ہے اور سی آر پی ایف گاڑی کے ساتھ ٹکرا گئی۔ اس دوران اونتی پورہ پولیس نے واقعہ کا نوٹس لے لیا ہے اور واقعے کی نسبت کیس درج کر کے تحقیقات شروع کر دی ہے۔واضح رہے کہ گزشتہ دنوں بھی اونتی پورہ کے بارسو نامی مقام پر ایک حادثے میں دو غیر ریاستی مزدور ہلاک جبکہ نو دیگر زخمی ہو گئے تھے۔

مزید پڑھیں: Road Accident In Kishtwar کشتواڑ میں کروزر گاڑی حادثے کا شکار، سات افراد ہلاک

بتادیں کہ جموں کشمیر میں گزشتہ بارہ برسوں میں پیش آئے سڑک حادثات میں بارہ ہزار سے زائد افراد کی موت ہوئی ہے جبکہ ایک لاکھ سے زائد افراد زخمی ہوئے ہیں۔ جموں کشمیر ٹریفک پولیس کے ایک رپورٹ کے مطابق سنہ 2010 سے 2022 کے مابین 76,942 سڑک حادثات پیش آئے ہیں، ان حادثات میں 12,429 افراد ہلاک ہوئے ہیں جبکہ 1,04,983 افراد زخمی ہوئے ہیں۔ ٹریفک پولیس کے مطابق ان 12 سالوں میں جموں کشمیر میں روزانہ 34 افراد ہلاک اور 291 زخمی ہوئے ہیں۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.