جموں و کشمیر کے ضلع پلوامہ کے لاسی پورہ پولیس چوکی میں 6 مئی 2022 کو نذیر احمد موچی ولد علی محمد موچی ساکن زاصو کی جانب سے ان کی 22 سال کی لڑکی کے اغوا کرنے کے حوالے سے ایک تحریری شکایت موصول ہوئی تھی۔ اس درخواست میں یہ کہا گیا تھا کہ ان کی بیٹی کو سہیل احمد وانی ولد محمد سلطان نے اغوا کرلیا ہے۔ جس کے بعد پولیس نے ایف آئی آر درج کر کے تفتیش شروع کر دی۔ The abducted girl recovered within 24 hours by Pulwama Police
اغوا کی گئی لڑکی کی تلاش کے لیے خصوصی پولیس ٹیم تشکیل دی گئی۔ تفتیش کے دوران پولیس کی خصوصی ٹیم نے برق رفتاری سے کام کرتے ہوئے اغوا کی گئی لڑکی کی تلاش کے لیے مختلف مشتبہ مقامات پر چھاپے مارے۔ پولیس ٹیم نے سخت کوششوں کے بعد مغوی لڑکی کو ٹہاب پلوامہ سے بازیاب کرایا اور ملزم کو بھی گرفتار کرلیا ہے۔ تمام طبی قانونی تقاضے پورے کرنے کے بعد مغوی کو قانونی ورثاء کے حوالے کر دیا گیا۔