ETV Bharat / state

Teenage Girl Hangs In Pulwama پلوامہ میں کمسن لڑکی کی لاش پر اسرار حالت میں برآمد

author img

By

Published : Mar 31, 2023, 4:53 PM IST

پلوامہ ضلع کے لاجورہ علاقے میں جمعہ کے روز 13 سالہ لڑکی کی لاش کو کمرے میں لٹکتے ہوئے پایا گیا۔ پولیس نے لاش کو تحویل میں لیکر قانونی اور طبی لوازمات پورے کرنے کے بعد میت وارثین کے حوالے کی۔

Etv Bharat
Etv Bharat

پلوامہ: جنوبی ضلع پلوامہ کے لاجورہ گاوں میں جمعے کے روز 13 سالہ لڑکی لاش کو کمرے میں لٹکتے ہوئے پایا گیا۔ ذرائع نے بتایا کہ پلوامہ کے لاجورہ گاوں میں جمعے کے روز اس وقت سنسنی پھیل گئی جب 13سالہ لڑکی کی لاش کو کمرے میں لٹکتے ہوئے پایا گیا۔ معلوم ہوا ہے کہ پولیس نے لاش کو تحویل میں لے کر قانونی اور طبی لوازمات پورے کرنے کے بعد میت وارثین کے حوالے کی۔ پولیس ذرائع نے بتایا کہ پوسٹ مارٹم رپورٹ موصول ہونے کے بعد ہی اس بارے میں مزید تفصیلات فراہم کی جاسکتی ہے۔

واضح رہے کہ وادی کشمیر میں خودکشی کا بڑھتا ہوا رجحان ایک سنگین مسئلہ بنتا جا رہا ہے۔ نوجوان زندگی کی انمول نعمت کو چھوڑ کر موت کو گلے لگا رہے ہیں۔ جہاں خودکشی کی خبر سنتے ہی ہر ایک انسان غم میں ڈوب جاتا ہے وہیں اس انتہائی اقدام کے وجوہات کا پتہ لگانے میں غیرمعمولی دلچسپی بھی لیتا ہے۔ ایک رپوٹ کے مطابق ملک میں سالانہ ایک لاکھ 35 ہزار افراد خودکشی کرتے ہیں اور نوجوانوں میں خودکشی کے معاملات میں بھارت پہلے نمبر پر ہے۔ اگرچہ جموں و کشمیر خاص کر وادی کشمیر میں خودکشی کے واقعات نا کے برابر دیکھنے کو ملتے تھے لیکن گزشتہ برسوں میں یہاں بھی ان واقعات کا رجحان بڑھ رہا ہے۔

مزید پڑھیں: گذشتہ برس جموں و کشمیر میں خودکشی کے پانچ سو سے زائد واقعات

اسلام میں خودکشی کو حرام اور سنگین گناہ قرار دیا گیا ہے۔ قرآن و حدیث میں اس کی سختی سے ممانعت کی گئی ہے کیونکہ زندگی و موت کا صرف اللہ ہی کو اختیار حاصل ہے۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.