ٹہاب، ملہ پورہ کی خستہ حال سڑک پر گزرنے والے مقامی باشندوں، راہگیروں اور ڈرائیور حضرات نے ای ٹی وی بھارت کے ساتھ بات کرتے ہوئے کہا کہ ’’فقط انتخابات کے وقت سیاست دان سڑکوں کی تعمیر کا وعدہ کرتے ہیں، مگر زمینی سطح پر وہ وعدے وفا نہیں ہوتے۔‘‘
ایک مقامی باشندے نے ای ٹی وی بھارت کو بتایا کہ ’’پچھلے الیکشن کے دوران ایک سیاسی رہنما نے کہا تھا کہ اگر آپ ہمیں ووٹ دیں گے تو سڑکوں پر سونا بچھا دیا جائے گا۔‘‘
انکا کہنا تھا کہ سونے کے بجائے سڑک اس وقت کیچڑ سے بھری پڑی ہے۔
ڈرائیوروں کا کہنا تھا کہ ٹریفک حکام جگہ جگہ گاڑیوں کے کاغذات دیکھتے رہتے ہیں ’’اگر ایک بھی کاغذ کم ہوا تو چالان کاٹ دیتے ہیں۔‘‘
انکا کہنا تھا کہ اگر اس معاملے میں سرکار اور انتظامیہ انتی فعال ہے تو سڑکوں کی مرمت کے وقت وہ کہاں جاتے ہیں۔
اس ضمن میں مقامی باشندوں نے ضلع انتظامیہ سے گزارش کی کہ ٹہاب - ملہ پورہ سڑک کی جلد سے جلد تعمیر کرکے مقامی باشندوں کی مشکلات کا ازالہ کیا جائے۔