ETV Bharat / state

Swachhata Hi Seva سوچھتا ہی سیوا کے تحت ترال میں ریلی کا اہتمام - صفائی کے لیے آگاہی پروگرام

ترال میونسپلٹی کے سینیٹشن آفیسر عبدلاسلام نے کہا ک ہسوچھتا ہی سیوا پروگرام کا مقصد عام لوگوں کو صفائی ستھرآئی کے بارے میں جانکاری دینا، تاکہ وہ قصبہ ترال کو صاف و شفاف اور خوبصورت بنانے میں انتظامیہ کو تعاون پیش کریں۔

swachhata-hi-seva-rally-organised-in-tral
سوچھتا ہی سیوا کے تحت ترال میں ریلی کا اہتمام
author img

By ETV Bharat Urdu Team

Published : Sep 21, 2023, 6:14 PM IST

سوچھتا ہی سیوا کے تحت ترال میں ریلی کا اہتمام

ترال( پلوامہ):سوچھتا ہی سیوا پروگرام کے تحت میونسپل کمیٹی ترال کی جانب سے قصبہ میں صفائی مہم جاری ہے۔ اس سلسلے میں خانقاہ فیض پناہ، مساجد، پارکوں اور گلی کوچوں میں صفائی انجام دی جارہی ہے۔ مہم ایگزیکٹو آفسر غلام محمد ڈار، چیئرمین میونسپل کمیٹی منظور احمد خان اور سیکرٹری بشیر احمد کی موجودگی میں کی جارہی ہے۔ ایگزیکٹو آفسر نے اس حوالے سے بتایا یہ مہم آگے بھی جاری رہے گی اور اس مہم کا مقصد قصبہ کو صاف و شفاف رکھنا ہے۔ مہم کے دوران جمعرات کے روز گرلز ہائیر سیکنڈری سکول اور دلناگ میں آگاہی دی گئی۔

سوچھتا ہی سیوا ریلی کی شروعات بلاک آفس پانپور سے کدلہ بل تک کی گئی جہاں ریلی اختتام پذیر ہوئی۔ ریلی کے دوران عام لوگوں، راہگیروں اور دکانداروں کو صاف و صفائی کے بارے میں جانکاری دی گٸ۔ انہیں کہا گیا کہ وہ اپنے آس پڑوس میں گندگی نہ ڈالیں اور نہ پالتھین تھیلوں کا استعمال کریں۔

پروگرام کے حوالے سے بات کرتے ہوئے سینیٹشن آفیسر عبدلاسلام نے کہا کہ اس پروگرام کا مقصد عام لوگوں کو صفائی ستھرآئی کے بارے میں جانکاری دینا تھا، تاکہ وہ قصبہ ترال کو صاف و شفاف اور خوبصورت بنانے میں انتظامیہ کو تعاون پیش کریں۔ انہوں نے مزید بتایا کہ لوگوں کو چاہیے کہ وہ صاف و صفائی کے ساتھ ساتھ پالتھین کے استعمال سے اعتراض کریں تاکہ بیماریوں سے بچا جا سکے۔

مزید پڑھیں : Swatchta Campaign in Pulwama سوچھتا ہی سیوا مہم کے تحت پانپور میں ریلی کا اہتمام

واضح رہے کہ سووچھ بھارت دیوس کے آغاز کے طور پر سالانہ سوچھتا ہی سیوا (ایس ایچ ایس) پکھواڑے کا اہتمام مشترکہ طور پر سوچھ بھارت مشن-شہری اور دیہی نے 15 ستمبر سے 2 اکتوبر 2023 کے دوران کیا ہے۔ اس پکھواڑے کا مقصد مختلف سرگرمیوں مثلا انڈین سوچھتا لیگ 2.0، صفائی مترسرکشاشیور اور بڑے پیمانے پر صفائی مہم کے ذریعے ملک بھر میں کروڑوں شہریوں کی شرکت کو متحرک کرنا ہے۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.