ETV Bharat / state

Lack of Facilities in District Library Pulwama پلوامہ لائبریری میں سہولیات کا فقدان - جموں و کشمیر لائبریری

کووڈ وبا کے دوران دیگر علاقوں کے ساتھ ساتھ وادی کشمیر میں بھی گذشتہ دو تین برسوں کے دوران تعلیمی ادارے بند تھے جب کہ طلبا آن لائن طریقہ کار کے ذریعہ تعلیم حاصل کررہے تھے جس کی وجہ سے اکثر طلبا، کتابوں سے دور ہوگئے تھے اور موبائل فون کے استعمال میں بے تحاشہ اضافہ ہوگیا تھا جس کی وجہ سے طلبا کی آنکھوں پر اس کے برے اثرات دیکھے گئے جو باعث تشویش ہے۔ Students rue lack of facilities at District Library Pulwama

پلوامہ لائبریری میں سہولیات کے فقدان سے طلبا کو مشکلات

author img

By

Published : Sep 17, 2022, 5:06 PM IST

Updated : Sep 17, 2022, 6:03 PM IST

پلوامہ: نوجوانوں کا کتابوں کی جانب بڑھتا رجحان خوشی کا باعث ہے تاہم اس سلسلہ میں حکومت کی جانب سے مناسب اقدامات نہیں کئے جارہے ہیں۔ Students rue lack of facilities at District Library Pulwama

پلوامہ لائبریری میں سہولیات کا فقدان

کووڈ وبا کے دوران دیگر علاقوں کے ساتھ ساتھ وادی کشمیر میں بھی گزشتہ دو تین برسوں کے دوران تعلیمی ادارے بند تھے جبکہ طلبا آن لائن طریقہ کار کے ذریعہ تعلیم حاصل کررہے تھے جس کی وجہ سے اکثر طلبا، کتابوں سے دور ہوگئے تھے اور موبائیل فون کے استعمال میں بے تحاشہ اضافہ ہوگیا تھا جس کی وجہ سے طلبا کی آنکھوں پر اس کے برے اثرات دیکھے گئے جو باعث تشویش ہے۔

وہیں اب حالت بہتر ہونے کے بعد نہ صرف نوجوان دوبارہ کتابوں کی جانب مائل ہورہے ہیں بلکہ طالب علموں کی بڑی تعداد کو لائبریریوں میں کتابوں کا مطالعہ کرتے دیکھا جارہا ہے۔ ادھر ضلع پلوامہ میں بھی نوجوان اب بہت حد تک لاٸبریریوں کا رخ کرتے نظر آ رہے ہیں۔ تاہم ضلع پلوامہ کے نوجوانوں کو اس حوالے سے مشکلات درپیش ہیں۔یہاں ہر روز 70 سے زائد طلبا کمپٹیٹیو امتحانات کی تیاری میں مصروف ہیں اور وہ بہتر مطالعہ کےلیے لائبریری آتے ہیں۔ ضلع پلوامہ کی لائبریری میں تقریباً 3490 طالب علموں و نوجوانوں نے اندراج کروایا ہیں اور یہ تعداد کوویڈ 19 کے بعد بڑھی ہے۔ لائبریری میں مختلف عنوانات پر لاکھوں کتابیں موجود ہیں

لائبریری میں کے اے ایس، آئی اے ایس، نیٹ و دیگر مقابلہ جات امتحانات کے لئے میٹریل موجود ہے جس سے ضلع پلوامہ کے نوجوان مستفید ہورہے ہیں۔ تاہم لاٸبرری میں جگہ کی کمی کی وجہ سے طالب علموں کو مشکلات کا سامنا کرنا پڑتا ہے۔ طلبا کو کچھ مخصوص کتابیں پڑھنے کےلیے گھنٹوں تک انتظار کرنا پڑتا ہے۔ ایک طالب علم اویس احمد نے بتایا کہ موجودہ حالات میں نوجوان کتابوں سے دور ہوتے جارہے ہے جس کی وجہ سے وہ غلط عادتوں میں ملوث ہورے ہیں۔ انہوں نے کہا اگر نوجوان باصلاحیت ہوتو وہ ملک کا مسقبل سنوار سکتے ہیں اور صرف کتابوں کا مطالعہ کرنے سے ہی نوجوان باصلاحیت بن سکتے ہیں۔

یہ بھی پڑھیں: Sarjan Barkati Arrested معروف عالم دین سرجان برکاتی گرفتار

اس ضمن میں ایک اور نوجوان نے بتایا کہ موجودہ دور میں نوجوان کو کتابوں کے مطالعہ کی عادت ڈال لینی چاہئے۔ انہوں نے کہا کہ اس لائبریری میں ہر روز کئی بچے مطالعہ کے لئے آتے ہیں تاہم لائبریری میں بیٹھنے کے لئے کرسیاں نہیں ہیں جس کی وجہ سے بچوں کو زمین پر بیٹھنا پڑتا ہے۔ انہوں نے ضلع انتظامیہ سے اپیل کی کہ لائبریری میں کرسیاں و دیگر ضروری چیزوں کو فوری طور پر فراہم کیا جائے۔

Last Updated : Sep 17, 2022, 6:03 PM IST
ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.